عمران عثمانی۔چیمپئنز ٹرافی،آسٹریلیا 16 سال سے 2 ایونٹس میں ایک بھی میچ نہ جیت سکا،ڈیوڈ وارنر پھر بھی کچھ اور کہتے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا کا کیا مقام رہا ہے۔ون ڈے کرکٹ میں کیسا ہے اور ورلڈکپ میں کیا۔آج آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں کہاں کھڑا ہے۔9 فروری تک آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا بھارت کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔موجودہ ورلڈ چیمپئن ہے اور بھارت کے ساتھ 2 مرتبہ سب سے زیادہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والا ملک ہے۔
آسٹریلیا 2006 اور 2009 میں ہونے والے مسلسل 2 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹس جیت چکا ہے لیکن ان سب کے باوجود اس کیلئے ایک تشویشناک پوائنٹ ہے اور وہ خاصا دلچسپ اور ناقابل یقین ہے۔وہ یہ کہ وہ گزشتہ 16 برسوں کے دوران ایک نہیں بلکہ 2 ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹس میں سنگل میچ تک نہیں جیت سکا ہے۔
انگلینڈ میں اس نے اب تک کا آخری چیمپئنز ٹرافی میچ 10 جون 2017 کو کھیلا تھا۔اسے میزبان ٹیم نے برمنگھم میں 40 رنز سے ہرایا تھا،اسی ایونٹ میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف میچز بارش کی نذر ہونے سے بے نتیجہ رہے تھے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2013 میں اسے17 جون 2013 کو سری لنکا سے اوول میں 20 رنز سے شکست ہوئی۔نیوزی لینڈ کے خلاف اس کا میچ بارش کی نذر ہوا اور انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں اسے 48 رنز سے شکست ہوئی۔یوں آسٹریلیا گزشتہ 2 ایونٹس میں جب سنگل میچ تک نہیں جیتا ہے تو پھر سیمی فائنل تک بھی رسائی نہیں ہونی تھی۔
چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،ماضی کے 3 میچز،ہوش ربا نتائج،تاریخ تعاقب میں
اس بار اس کا کپتان پیٹ کمنز،ٹاپ بائولر جوش ہیزل ووڈ سمیت 4 ٹاپ کھلاڑی زخمی ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔سابقہ قریب کا ریکارڈ خراب تر ہے۔
اس سب کے باوجود ڈیوڈ وارنر کہتے ہیں کہ ہماری ٹیم کسی ایک یا 2 کھلاڑیوں کے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ہماری ٹیم چیمپئنز ٹرافی جیت جائے گی۔
چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ،وریکارڈز،سب سے زیادہ میچز کون سا ملک ہارا،جان کر آپ یقین نہیں کریں گے