کراچی۔کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی،گروپ بھی کی جنگ بھی آج کراچی سے شروع،پروٹیز کو افغانستان کا بڑا چیلنج۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی گروپ اے کی 4 ٹیمیں اپنا پہلا میچ کھیل چکیں۔بھارت اور نیوزی لینڈ ٹاپ پر ہیں۔بنگلہ دیش اور پاکستان نیچے ہیں۔یہ منظرنامہ واضح ہے۔اب آج جمعہ 21 فروری کو کراچی سے ہی گروپ بی کی جنگ شروع ہوگی اور اس کا پہلا میچ ہی سخت ہوگا۔جنوبی افریقا بمقابلہ افغانستان کراچی کے نیشنل بنک سٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔افغانستان کا سپن اٹیک اور پروٹیز کی بیٹنگ،افغانستان کی ہارڈ بیٹنگ اور پروٹیز کے تیز پیسرز میں سخت مقابلہ پڑے گا۔
گزشتہ سال شارجہ میں ستمبر میں جنوبی افریقا کو افغانستان کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں عبرتناک شکست ہوئی،یہی نہیں افغانستان اپنی آخری 4 ون ڈے سیریز جیت چکا ہے۔جنوبی افریقا گزشتہ ورلڈ کپ سے لے کر اب تک اپنی چار دو طرفہ ون ڈے سیریز میں سے تین ہار چکاہے۔ جس میں ان کے آخری چھ ون ڈے بھی شامل ہیں لیکن یہ ریکارڈ ان کیلئے زیادہ پریشان کن نہیں ہے۔ انہوں نے ون ڈے کو ایک ترقیاتی مشق کے طور پر استعمال کیا ہے، اور 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد سے 10 نئے کھلاڑیوں کو کیپ دی۔ اس کے بعد اب پہلی بار ان کے پاس اپنے بہترین دستیاب کھلاڑی ایک ساتھ ہیں اور جیسا کہ انہوں نے پچھلے سال کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں دکھایا تھا، جہاں وہ فائنل میں پہنچے تھے۔
افغانستان اب کمزور حریف نہیں رہا۔اس کے خلاف بائیکاٹ کرنے کیکوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔اب افغانستان ٹیم پروٹیز کو چیلنج کرنے کو تیار ہے۔دوپہر 2 بجے نیشنل بنک سٹیڈیم کراچی میں میچ شروع ہوگا۔
ایڈن مارکرم کے پارٹ ٹائم سے زیادہ آف اسپن کا مطلب ہے کہ جنوبی افریقا کیشو مہاراج میں صرف ایک ماہر اسپنر پر غور کر سکتے ہیں، جو دونوں سیم باؤلنگ آل راؤنڈرز ویان مولڈر اور مارکو جانسن دو دیگر فرنٹ لائن تیز رفتار بائولرز کے ساتھ ہونگے۔ابراہیم زدران مارچ میں آخری بار کھیلنے کے بعد افغان الیون میں واپس آئیں گے۔ وہ ٹخنے کی انجری کے باعث باہر ہو چکے تھے۔بائیں ہاتھ کے کلائی اسپنر نور احمد،راشد خان اور محمد نبی کے ساتھ ساتھ اسپن کے مختلف اختیارات ملیں گے اور چار سیم باؤلرز شامل ہوں گے۔