چیمپئنز ٹرافی ناکامی،پاکستان کے 3 کرکٹرز کا نیوزی لینڈ دورے سے انکار،اہم مطالبہ۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ مسلسل ناکامی کے بعد پاکستان کے 3 کرکٹرز نے انٹرنیشنل کرکٹ سے وقفہ لینے اور اہم مقام پر اپنی فارم بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کرک اگین نے اس کی تصدیق کیلئے ان 3 کرکٹرز میں سے ایک سے رابطہ کیاتو ان کا جواب تھا کہ نیوز آپ تک ٹھیک پہنچی،مگر پی سی بی راہ میں رکاوٹ ہے۔
اس کا مطلب کیا
بڑے افسوس کے ساتھ یہ لکھنا چاہ رہا ہوں کہ پاکستان میں ہردور میں نام نہاد کرکٹ جرنلسٹ نے سچ نہیں بولا،کسی نے اپنے ادارے کی دلچسپی کو دیکھا،کسی نے اپنے آقا کی خوشنودی کیلئے بڑھ چڑھ کر اپنے آپ کو پیش کیا۔نتیجہ سامنے ہے۔پاکستانی کرکٹرز خوفزدہ ہیں۔کس سے کیوں اور کیسے۔لکھ لیں،ایک وقت آئے گا،خود بولیں گے لیکن دیر ہوچکی ہوگی۔بھارتی صحافی وکرانت گپتا لاہور میں آکر پاکستانی عوام سے اگر ویرات کوہلی کیلئے تعریفی الفاظ نکلوارہے ہیں اور بابر اعظم کا سوال کرکے انہیں خود غرض کہلوارہے ہیں تو بابر اعظم کو سوچنا چاہیئے کہ یہ کیا چل رہا،کیوں چل رہا۔بزدلی سے ریٹائرمنٹ بہتر ہوگی،سچ بولیں ورنہ ذلیل ہوں۔ اگر مزید ذلیل نہٰن ہونا تو صبح اٹھیں اور ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں لیکن ایک سچ کے ساتھ کہ انہیں کیا کہا گیا تھا،انہوں نے انکار کیا تھاق اور پھر فلم چل پڑی تھی۔
رات کے ،اوہ پاکستانی وقت کے مطابق رات کے 3 بجے کے قریب یہ سٹوری ذاتی خیالات پر ہر گز مبنی نہیں ہے لیکن اس میں عقل والوں کیلئے اشارے ہیں۔
تین کرکٹرز کون سے ہیں۔
آپ نام سوچیں،ہم آپ کی تصدیق یا تردید کرکے نام بتائیں گے۔
کب
پی سی بی کے اعلان سے قبل