دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی فائنل،بھارت نیوزی لینڈ مقابلے کی پچ کون سی،اہم معاملہ کھل گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 فائنل میں اب درمیان میں ایک روز ہفتہ کا وقفہ ہے۔اتوار 9 مارچ 2025 کا میگا ایونٹ فائنل کھیلا جانا ہے۔بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں یہ میچ ہوگا۔بھارت 12 برس بعد اور نیوزی لینڈ 25 سال بعد یہ ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گے۔25 برس قبل تاریخ کے دوسرے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ناک آئوٹ میں نیوزی لینڈ 2000 میں چیمپئن بنا تھا۔بھارت کو ہی ہرایا تھا۔بھارت آخری بار 2013 میں انگلینڈ کو شکست دے کر دوسری بار یہ ٹائٹل جیتا تھا۔
نیوزی لینڈ کیمپ سے نیوز یہ ہے کہ اس کے فاسٹ بائولر میٹ ہنری تاحال انڈر ابزرویشن ہیں،لاہور میں سیمی فائنل کے دوران ڈائیو کرتے ان کے کندھے پر چوٹ لگی تھی،تاحال کلیئر قرار نہیں پائے ہیں۔بھارتی کمیپ سے کسی کیلئے کوئی ناخوشگوار نیوز نہیں ہے۔تمام کھلاڑی فٹ ہیں۔جمعہ کی شام دونوں ٹیموں کی پریکٹس شیڈول تھی۔کھلاڑیوں نے تمام سکلز میں ورزش کی اور ٹریننگ کی ہے۔
اہم سوال یہ ہے کہ فائنل کیلئے پچ کون سی ہوگی۔اب تک دبئی میں کھیلے گئے 4 میچز کیلئے 4 نئی پچز استعمال ہوئی ہیں۔نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف اتوار کو گروپ میچ فریس پچ پر کھیلا تھا،جس میں بھارتی 44 رنز سے کامیاب ہوئے تھے۔
ان تمام لوگوں کے لیے جو یہ سوچ رہے تھے کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل ایک نئی پچ پر کھیلا جائے گا، اب ایسا نہیں ہوگا۔مین ان بلیو اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل دبئی کی اسی سطح پر ہوگا جو بھارت بمقابلہ پاکستان گروپ مرحلے کے میچ کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔یمریٹس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کی منصوبہ بندی اس طرح کی ہے کہ تمام پچوں میں کم از کم دو ہفتے کا وقفہ ہو گیا ہے۔ لہذا، چیمپئنز ٹرافی کی فائنل سطح تھکنے والی نہیں ہوگی کیونکہ اسے آخری بار 23 فروری کو، 9 مارچ سے دو ہفتوں میں استعمال کیا گیا تھا۔بھارت بمقابلہ پاکستان پچ کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لیے استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔ پچ آخری بار 23 فروری کو استعمال کی گئی تھی اور اسے ٹائٹل ٹکراؤ سے پہلے کافی آرام ملا ہے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے اتوار کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل ٹیم انڈیا کے لیے انتباہ کا اشارہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ دبئی میں لیگ مرحلے کے میچ میں روہت شرما کے سائیڈ پر دباؤ ڈالنے سے کیویز کو لاہور میں سیمی فائنل جیتنے کے لیے اعتماد میں اضافہ ہوا۔
نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے مزید محتاط اپ ڈیٹ فراہم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فائنل سے قبل 48 گھنٹے سے بھی کم وقت باقی رہ جانے کے باعث ہنری کی فٹنس ابھی تک غیر یقینی ہے۔
مثبت بات یہ ہے کہ وہ (ہنری) وہاں سے واپس آنے اور باؤلنگ کرنے میں کامیاب رہے۔ہم نے کچھ اسکین کیے ہیں، اور ہم اسے فائنل میں کھیلنے کا ہر موقع دیں گے۔ تاہم، اس مرحلے پر، یہ ابھی بھی تھوڑا غیر واضح ہے۔
۔نیوزی لینڈ ان میں سے 2 ایونٹس ہی جیتا ہے اور دونوں ایک ایک بار۔2 ایونٹس نہیں جیت سکا۔کبھی بھی نہیں اور کیسے بھی نہیں۔
نیوزی لینڈ کے 2 آئی سی سی ایونٹس
پہلا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ناک آئوٹ۔2000 میں جیتا
دوسرا آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ 2021 میں جیتا
نیوزی لینڈ کس سے جیتا
نیوزی لینڈ یہ ایونٹس جب جیتا تو فائنل میں کوئی نہیں بھارت ہی تھا۔2000 میں اس نے نیروبی میں بھارت کو فائنل میں شکست دے کر کوئی بھی آئی سی سی ایونٹ پہلی بار جیتا تھا اور پھر 2021 میں ایجز بول میں بھارت کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں شکست دے کر ہسٹری کا دوسرا ایونٹ اپنے نام کیا تھا۔گویا نیوزی لینڈ کے نام 2 ہی آئی سی سی ایونٹس ہیں اور دونوں بار اس نے فائنل میں بھارت کو ناک آئوٹ کیا تھا۔نیوزی لینڈ ون ڈے ورلڈ کپ اور ٹی20 ورلڈکپ کبھی جیت نہیں سکا ہے۔
اب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ایک بار پھر اس کے مقابل فائنل میں بھارت ہے۔یقینی طور پر بھارت کیلئے تاریخ جھٹکنا آسان نہیں ہوگا لیکن اسے یہ خوش فہمی ہوگی اور جائز ہوگی کہ وہ 2025 کی جدید کرکٹ کا بادشاہ ہے۔وہ مرضی کی پچ پر ایک ہی مقام دبئی میں کھیل رہا ہے،اسے کون ہراسکتا ہے،یہ نیوزی لینڈ،جسے اس نے گروپ میچ میں 2 مارچ کو 44 رنز سے شکست دے دی تھی۔ویرات کوہلی فارم میں ہیں،پاکٹ میں ہاف درجن سپنرز ہیں۔سب باتیں درست لیکن بلیک کیپس اس کیلئے حقیقی خطرہ ہیں۔2 مارچ کا میچ زبردست ریہرسل تھا۔بھارت جیسی ٹیم کو 249 رنز تک محدود کرنا بلیک کیپس کا ہی کام تھا،اس کے بعد اچھی فائٹ کی،اب یہ کچھ فائنل میں الٹ ہوسکتا ہے،جب بلیک کیپس پہلے کھیل چکے ہوں اور بھارتی کھلاڑی بعد میں اسی مشکل میں ہوں،یہ سب ممکن ہے