دبئی،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی،تاریخ گزرنے کے بعد ٹیکنیکی کمیٹی کی پہلی تبدیلی،کیوی سکواڈ میں ایک کھلاڑی شامل۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 میں تاریخ گزرنے کے بعد ٹیکنیکل کمیٹی کی مدد سے پہلی تبدیلی ہو گئی ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹیکنیکل کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کو بن سٹیئرز کے متبادل کے دور پر نیوزی لینڈ ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کیلئے انعامی رقم کی بارش ،بڑے اعلانات
ڈفی جنہوں نے 10 ون ڈے کھیلے ہیں۔ سییئرز کے باہر ہونے کے بعد متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا تھا، اب کیوی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔ اب سے ایونٹ کے اختتام تک کسی بھی کھلاڑی کی تبدیلی کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری ضروری ہوگی۔
ٹیکنیکل کمیٹی میں آئی سی سی کے جنرل مینیجر وسیم خان، آئی سی سی عبوری ہیڈ آف ایونٹ سارا ایڈلر اور پی سی بی کے عثمان واہلہ اور آزاد نمائندوں کی ٹیم کے شان پولاک چار لوگ شامل ہیں۔