عمران عثمانی ۔چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ،وریکارڈز،سب سے زیادہ میچز کون سا ملک ہارا،جان کر آپ یقین نہیں کریں گے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں کیا آپ جانتے ہیں کہ بڑےممالک یا تواتر کے ساتھ تمام ایونٹس کھیلنے والت سپر کرکٹ پاورز میں سے سب زیادہ میچز کون سی ٹیم ہاری ہے اور سب سے زیادہ میچز کو ن سی ٹیم جیتی یے۔یہ سوال بھی یہایت اہم ہے،اس سے چوتھائی صدی سے زائد زمانہ کی تاریخ واضح ہوا کرتی ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں آئی سی سی کا یہ ایونٹ ناک اؤٹ کے نام سے 1998 سے شروع ہوا اور 2017 تک اس کے ایونٹ ہوئے ہیں جو کہ مجموعی طور پر 8 بنتے ہیں اب 9واں ایونٹ ہوگا ۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے 24 میچز کھیلے ہیں۔ 12 جیتے ہیں اور 8 ہارے ہیں۔ انگلینڈ نے 25 میں سے 14 جیتے 11 ہارے ہیں ۔بھارت نے 29 میچز میں سے 18 جیتے اور8 ہارے ہیں۔ اس کے تین میچز بے نتیجہ رہے۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ آتا ہے ،جس نے24 میں سے 12 میچز جیتے اور 10 ہارے ہیں۔ پاکستان کا حال یہ ہے کہ اس نے 23 میچز کھیلے 11 جیتے اور 12 ہارے ہیں۔ ایک اور ملک ہے جنوبی افریقہ اس نے 24 میچز کھیلے 12 جیتے 11 ہارے ۔اب سری لنکا کاکیا ذکر کریں وہ 2025 کے ایونٹ میں نہیں کھیل رہا۔ یہی ویسٹ انڈیز کاہے ۔ بنگلہ دیش کھیل رہا ہے اس کا ایک ایونٹ کم ہے۔ 2000 سے 2017 تک اس نے بہرحال شرکت کی 12 میچز کھیلے ۔دو جیتے۔ نو ہارے، تو بڑے ممالک میں اگر دیکھا جائے تو آسٹریلیا اور بھارت دو ایسے ممالک ہیں جن کو8،8ناکامیاں ہو رہی ہیں۔ اب یہ کم سے کم ہیں۔ ان دونوں ممالک میں بھارت کا پلہ یوں بھاری ہے کہ اس کے ٹوٹل میچز کی تعداد 29 اور فتوحات 18 ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹوٹل میچز کی تعداد 24 ہے تو اوسط کے حساب سے اس پر بھارت کو برتری حاصل ہے۔ باقی نیوزی لینڈ کے 24 میچ ہیں ۔پاکستان کے23 میچ ہیں ۔جنوبی افریقہ کے 24 میچ ہی۔ں یہ تقریبا ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں اور کامیابیاں بھی تقریبا برابر ۔ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی 12 برابرفتوحات ہیں ۔پاکستان کی 11کامیابیاں ہیں۔ ناکامیاں نیوزی لینڈ کی 10 پاکستان کی 12 جنوبی افریقا کی ہیں تو پاکستان کی 12 ناکامیاں سب سے زیادہ ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی،ٹاپ فائیو بیٹرز،بائولرز،ونرز،فائنل اور ایونٹ کے ہیرو،چیمپئنز کپتان
اہم ترین بات ایک اور بھی ہے، چاہے چھوٹا ملک ہو، چاہے بڑا ملک ہو ،اگر ناکامیاں دیکھیں تو سب سے زیادہ ناکامیاں پاکستان کی ہیں۔ انگلینڈ کی 25 میچوں میں 11 ہیں اور نیوزی لینڈ ی 24 میچوں میں 10 ہیں پاکستان کی 23 میچز میں 12 ناکامیاں ہیں اور ایک کم 11 فتوحات ہیں۔جنوبی افریقہ کی بھی 11 ہیں ۔سری لنکا کی بھی 11 ناکامیاں ہیں اور تو اور ویسٹ انڈیز کی بھی 10ناکامیاں ہیں۔ پاکستان کی ناکامیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ افغانستان پہیلی بار اس ایونٹ میں شرکت کرنے جا رہا ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سال اور ون،مکمل لسٹ
ولز انٹرنیشنل کپ (بنگلہ دیش میں) 1998۔جنوبی افریقہ چیمپئن۔
آئی سی سی ناک آؤٹ (کینیا میں)2000 نیوزی لینڈ چیمپئن۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی (سری لنکا میں)2002۔بھارت اور سری لنکا مشترکہ چیمپئن
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی (انگلینڈ میں)2004 ویسٹ انڈیز چیمپئن
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی (بھارت میں)2006 آسٹریلیا چیمپئن
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی (جنوبی افریقہ میں)2009 آسٹریلیا چیمپئن
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی (انگلینڈ میں)2013 بھارت چیمپئن
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی (انگلینڈ میں)2017 پاکستان چیمپئن