دبئی،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی،آئی سی سی اجلاس سے قبل بھارتی بورڈ کے نائب صدر کا اہم بیان،گلوبل باڈی ذرائع کی دھمکی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کہیں چورن ہے تو کہیں شہد لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کی آفیشل خاموشی بھی دیکھنے لائق تھی،اسے پہلی بار بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے توڑا ہے۔کم بولا ہے لیکن پورا تولا ہے۔آئی سی سی بورڈز میٹنگ اب شروع ہونے کو ہے لیکن اس سے قبل بھارتی بورڈ کے ٹاپ آفیشل کا بیان آیا ہے۔
بی سی سی آئی کےنائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل ہی ایک آپشن ہے۔سکیورٹی وجوہ کی بنیاد پر ہم پاکستان نہیں جاسکتے۔انہوں نے بتایا ہے کہ بات چیت جاری ہے ۔ہاےبرڈ ماڈل بہتر ہے۔ہمیں دورہ پاکستان پر تحفظات ہیں۔
آئی سی سی کے ایک قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اگر پاکستان بورڈ بی سی سی آئی اور بورڈ کے دیگر ممبر ممالک کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کرتا ہے تو اس کے ممکنہ نتائج سامنے آئیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ اگر پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا بائیکاٹ کیا تو پاکستان کرکٹ کو دور رس نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ پہلے ہی خستہ حالی کا شکار ہے۔ذریعہ نے مزید کہاہے کہ اس وقت ہائبرڈ فارمیٹ بہترین آپشن ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس میں شامل تمام فریق ٹورنامنٹ کی خاطر دانشمندانہ اقدام کریں گے۔ ہندوستان اور پاکستان کے بغیر ٹورنامنٹ کا ہونا اچھا نہیں ہے۔