دبئی،کرک اگین رپورٹ
چیمپئنز ٹرافی،بھارت نے آخری تجویز پر بھی لکیر پھیردی،آئی سی سی اجلاس میں ہائبرڈ ماڈل پیش۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی اجلاس اس وقت دبئی میں جاری ہے۔ اس میں سب سے اہم ایجنڈا چیمپینز ٹرافی کے حوالے سے ہے۔ چیمپینز ٹرافی اگلے سال فروری اور مارچ میں پاکستان میں ہونی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم اس میں پاکستان آنے کیلئے شرکت نہیں کر رہی ۔اس وقت تک بھارتی حکومت کا تقریبا یہی فیصلہ ہے۔ آئی سی سی حکام اور بورڈز میٹنگ میں بورڈز ممبران کو بھارتی کرکٹ بورڈ حکام نے اگاہ کر دیا ہے کہ ہمیں حکومت ہند کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ہے۔ جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ موقف بھی دیا کہ بھارتی ٹیم ایک میچ کھیل کے واپس اپنے ملک جا سکتی ہے اور پھر واپس کھیلنے آسکتی ہے، اسے بھی مسترد کر دیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی اجلاس،پی سی بی ہائبرڈ ماڈل کیلئے تیار لیکن ایک شرط
بھارتی کرکٹ بورڈکے جواب کے بعد اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ہائبرڈ ماڈل سامنے رکھ دیا ہے اور اس نے پاکستان کے لیے بڑے پرابلمز ہیں ۔مسائل ہیں ۔اب دیکھنا ہوگا کہ پاکستان آئی سی سی کے اجلاس ختم ہونے تک اس ماڈل کی کتنی مخالفت کر سکتا ہے یا اسے اپنانے پر مجبور ہوگا۔