کراچی۔کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی میچ شکست،مایوسی کا یہ عالم،بابر اعظم پر تو کڑی تنقید۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی پرفارمنس میں بہتری لانی ہوگی۔فخرزمان کے مزید سکین ہونے ہیں، پھر علم ہوسکے گا۔آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شکست کے بعد انہیں پریس کانفرنس کیلئے بھیج دیا گیا۔پاکستان کی شکست پر ان کی مایوسی دیدنی تھی اور جیسا حال تھا،باڈی لینگویج ہی کافی تھی۔وہی روایتی باتیں،وہی رٹے رٹائے جوابات تھے۔
بابر اعظم کی 90 بالز پر 64 رنز کی سلو اننگ پر بھی تنقید جاری ہے۔سوشل میڈیا پر ایسی سست ہاف سنچری کی کلاس لگائی جارہی ہے اور سوال ہوا ہے کہ بابر اعظم پاکستان ٹیم کیلئے نہیں ،صرف اپنی ذات کیلئے کھیل رہے تھے۔پاور پلے میں بنائے گئے 22 رنز نے سوالات کھڑے کئے ہیں۔پاکستان کی بائولنگ اور بیٹنگ کے ساتھ فیلڈنگ پر بھی انگلی اٹھ گئی ہے۔
پرچی سسٹم اس لیول پر چل نہیں سکتا،کپتانی بھی عجب،وسیم،وقار کے تابڑ توڑ بائونسرز
بھارت میں بابر اعظم کی اننگ کا مذاق اڑایا گیا ہے اور اس میں کئی سابق کرکٹرز بھی شامل ہیں۔کہا گیا ہے کہ بابر اعظم 1980 کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔