دبئی،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی،آئی سی سی بورڈز کی ایمبرجنسی میٹنگ کی نئی تاریخ سیٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اگلے میٹنگ کب ہوگی۔ اس حوالے سے ایک دعویٰ سامنے آیا ہے ۔پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے سوشل میڈیا کی ایکس ویب پر یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایمرجنسی میٹنگ پانچ دسمبر کو ہوگی۔ ان کے الفاظ یہ ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی 2025،آخری لمحات میں بھارت کا کڑا وار،پاکستان کیلئے خسارہ
آئی سی سی کی اگلی ایمرجنسی میٹنگ پانچ دسمبر کو ہوگی۔ اگر یہ بات درست ہے تو اس کا مطلب یہ ہے بہت سی چیزوں پرابھی اختلاف چل رہا ہے۔ اب وہاں میٹنگ کے اندر شاید ووٹنگ کے ذریعے حتمی فیصلہ کیا جائے ۔پہلے خیال یہ تھا کہ پاکستان کی طرف سے جو تین شرائط پیش کی گئی ہیں اسے مان لیا گیا ہے لیکن جیسا کہ کرک اگین نے لکھا تھا کہ بھارت کے لیے آسانی کے ساتھ یہ تسلیم کرنا کہ وہ بھی اس پر راضی ہو جائے کہ اپنے ملک کے میچز دبئی میں کرادے۔اتنا اسان نہیں ہوگا دیکھتے ہیں کہ یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے ۔