راولپنڈی۔کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی،نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل کیلئے محض رنزکی ضرورت،بنگلہ دیش بھی باہر ہوجائے گا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اے کا ایک میچ راولپنڈی میں جاری ہے ۔بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے237 رنز کا ہدف دیا ہے۔
اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم نے یہاں یہ ہدف آج عبور کر لیا تو وہ اپنے ساتھ بھارت کا ٹکٹ بھی سیمی فائنل کے لیے کنفرم کرا دے گی اور پاکستان اور بنگلہ دیش عملی طور پر ایونٹ سے باہر ہو جائیں گے دونوں کا جو ایک ایک میچ باقی ہے ۔پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف اور نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف وہ میچ ایک رسمی کارروائی بن کر رہ جائے گا۔ بنگلہ دیش کے پولرز اگر نیوزی لینڈ کو اسکور کرنے سے پورا کرنے سے روک گئے تو پھر ٹورنامنٹ میں ایک ہلکی سی جان پیدا ہوگی۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں آج نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کا پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پوری اننگ میں دباؤ کا شکار رہی اور مقررہ اوورز میں9 وکٹ پر 236 رنز بنا سکی۔ کپتان نجم الحسن شانتو نے 110 گیندوں پر 77 رنز کی اننگز کھیلی ۔ان کے علاوہ آخری نمبروں پر کھیلتے ہوئے جا کر علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ رشاد حسین 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل پریسول نے 10 اوور میں صرف 26 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ مچل سینٹر نے 10 اوورز میں صرف 44 رنز دینے ۔کوئی وکٹ نہیں لی۔ جاکر علی 55 بالز پر 45 کرکے رن آؤٹ ہوئے۔