کراچی۔کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی،پاکستان سیمی فائنل میں جاسکتا ہے یا نہیں،تمام ممکنہ آپشنز،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل کے لیے اب بھی جا سکتا ہے، تو اس کا جواب یہ ہے کہ جی ہاں۔ راستہ کھلا ہے ،لیکن کارکردگی میں بہتری کی ضرورت ہوگی۔ بھارت کے خلاف 23 فروری کو ہونے والا مقابلہ جتنا ضروری ہوگا اور اس کے بعد وہ ممکنہ طور پر سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہے گا اور پھر اس کے بعد بنگلہ دیش کو بھی ہرا نا ہوگا لیکن بات صرف اتنی نہیں ہوگی ۔
کیوی ٹیم نے پاکستان کو ہرانے کے بعد اپنا نیٹ رن ریٹ +1.2 کر دیا ہے اور پاکستان کا نیٹ رن ریٹ -1.20. اب بھارت اور بنگلہ دیش اس گروپ میں باقی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ سے دو ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی میچ شکست،مایوسی کا یہ عالم،بابر اعظم پر تو کڑی تنقید
پاکستان کے پاس ممکنہ طریقے یہ ہیں کہ یقین کے ساتھ اپنے بقیہ دونوں میچ جیتیں۔ آسان راستہ ہے۔ 23 فروری کو بھارت اور 27 فروری کو بنگلہ دیش کو ہرا دے ،پاکستان اگر یہ دونوں میچ جیت جائے تو چار پوائنٹس کے ساتھ اپنی مہم ختم کرے گا تو ممکنہ طور پر کوالیفائی کر لے گا لیکن جب اگر دیگر دو ٹیمیں بھی چار پوائنٹس پر یا ان میں سے ایک ٹیم چار پوائنٹسپر فنش کرے گی تو پھر پاکستان کو نیٹ رن ریٹ کا مقابلہ پڑے گا۔ اگر نیوزی لینڈ ایک میچ اور جیت کر چار پوائنٹس کے ساتھ ختم ہو جاتا ہے جبکہ پاکستان بھارت ، بنگلہ دیش کے بھی چار پوائنٹ ہو جاتے ہیں تو نیٹ رن ریٹ سے ٹاپ ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔ اگر پاکستان دونوں میچوں میں سے صرف ایک جیتتا ہے تو اس کے صرف دو پوائنٹ ہوں گے، اس صورت میں اپنے راستے پر جانے کے لیے دیگر نتائج کے مجموعے کی ضرورت ہوگی۔ مثال کے طور پر اگر بھارت بنگلہ دیش اپنے تمام میچ ہار جاتے ہیں تو پاکستان نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر دوسرے کوالیفائر کے ساتھ حریف ہو سکتا ہے ۔اگر متعدد ٹیمیں دو پوائنٹ پر ختم ہوتی ہیں تو پاکستان کو نمایاں نیٹ رن ریٹ کی ضرورت ہوگی ۔اگر پاکستان دونوں میں میچ ہارجا جاتا ہے تو وہ گروپ میں آخری نمبر پر رہتے ہوئے ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔ چیمپیئنز ٹرافی میں گروپ مرحلے کی شکل میں ایک اہم عنصر ہے جب پاکستان نیوزی لینڈ سے 60 رنز سے ہارا ہے تو نیٹ رن ریٹ تباہ ہو گیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی روایت،کرک اگین تجزیہ درست،پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ نیوزی لینڈ سے ہارگیا
بقیہ میچز 20 فروری بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت دبئی۔ 23 فروری پاکستان بمقابلہ بھارت دبئی ۔24 فروری ۔ بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ راولپنڈی ۔27 فروری پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش راولپنڈی ۔دو مارچ نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت دبئی۔