کراچی،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی،بھارت سے بڑے مقابلہ کیلئے پاکستان ٹیم کی آج دبئی روانگی،فخرزمان کا سکین۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کےسب سے بڑےمقابلے پاکستان بمقابلہ بھارت کیلئے آج جمعرات 20 فروری کو کراچی سے دبئی روانہ ہوگی۔دبئی میں اتوار 23 فروری کو بلیک باسٹر مقابلہ شیڈول ہے۔ادھر فخرزمان کی حالت خراب بتائی گئی ہے اور ان کا سکین آج صبح کراچی میں ہوگا۔اس کی رپورٹ کی بنیاد پر انکے اگلےمیچ کے کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی،پاکستان سیمی فائنل میں جاسکتا ہے یا نہیں،تمام ممکنہ آپشنز
فخرزمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اوپنر بھی نہیں آسکے تھے،کیونکہ وہ فیلڈنگ کے دوران ابتدائی اوور سے ہی باہرچلےگئے تھے۔ان کی سینے کےدائیں جانب نیچے پسلیوں میں درد ہے۔نیوزی لینڈ کےخلاف میچ کے بعد بھی ان کی حالت خراب بتائی گئی۔وہ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آئےاور 41 بالزصرف 24 رنزبناکر بولڈ ہوگئے۔
پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ ہارگیا ہے۔60 رنزکی شکست سے نیٹ رن ریٹ پر اثر پڑا پے۔