کراچی،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی،پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،پہلا میچ کون جیتنے والا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں 2 دن رہ گئے۔19 فروری کو پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ایک روزہ کرکٹ میں اچھے ریکارڈز کے باوجود پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں کیویزکے خلاف ریکارڈ اچھا نہیں ہے۔تمام 3 میچز ہارے ہیں۔چیمپئنز ٹرافی کی 27 سالہ تاریخ میں پاکستان نیوزی لینڈ سے کبھی جیت نہیں سکا،حالت یہ تھی کہ2 بار سیمی فائنل میں ہم ہارگئے۔نیوزی لینڈ نے 16 فروری کو کراچی ہی میں افغانستان کے خلاف چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچ جیت لیا۔اس سے پہلے وہ 2 بار پاکستان کو ہراچکے۔ایک بار جنبوی افریقا کو بھی شکست دے چکے تو سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان جیت سکےگا۔
ون ڈے ریکارڈ۔پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ۔118 ون ڈے میچز۔پاکستان نے 61 جیتے۔نیوزی لینڈ نے53 جیتے۔1 ٹائی۔3 بے نتیجہ
چیمپئنز ٹرافی ریکارڈ۔پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ۔3 میچز۔پاکستان کوئی نہیں جیتا،نیوزی لینڈ تمام 3 میں کامیاب
اس سے پہلے اہم بات پاکستان ہارا تو کیا ہوگا۔پھر ہار کی گنجائش ختم ہوجائے گی۔بھارت کے خلاف 23 فروری کو دبئی میں جیتنا ہوگا۔27 فروری کو راولپنڈی میں بنگلہ دیش کو ہرانا ہوگا۔پاکستان جو کہ میزبان ہے۔چیمپئنز ٹرافی اپنے لئے 4 دن میں ختم کرواسکتا ہے،نیوزی لیند اور بھارت سے ابتدائی 2 میچز میں شکست ہمارا چیمپئنز ٹرافی ختم کردے گی۔
چیمپئنز ٹرافی،پاکستان کیلئے حارث رئوف کے حوالہ سے بریکنگ نیوز
سوال یہ ہے کہ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ 19 فروری کو چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کون جیتے گا۔حارث رئوف فت ہوچکے ہیں اور کراچی میں پریکٹس بھی کرتے دکھائی دیئے لیکن بلیک کیپس بھرپور اعتماد میں ہیں اور ان کو نفسیاتی برتری ہے۔اس لیئے پاکستان کی اس ٹیم کا جیتنا آسان نہیں ہے۔شکست کا خطرہ زیادہ ہوگا۔رضوان کی قیادت میں کھیلنے والی پاکستانی ٹیم سپن اٹیک میں کمزور ہے۔حارث رئوف کی واپسی اس پچ پر زیادہ فائدہ مند نہیں ہوگی۔