دبئی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی کے کچھ میچز باہر منتقل کرنے کا منصوبہ بھی لیک ہوگیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ایک وفد آج رات پاکستان پہنچے گا۔21 ستمبر تک وہ چیمپئنز ٹرافی کے 3 وینیوز کراچی،راولپنڈی اور لاہور کا جائزہ لے گا۔
ٹیموں کیلئے گرائونڈز،پریکٹس سہولیات اور ٹیم ہوٹلز کے ساتھ سکیورٹی معاملات کو دیکھے گا۔یہ دورہ 21 ستمبر کو مکمل ہوگا ۔اس کی رپورٹ اہم ہوگی لیکن اس کے باوجود آئی سی سی فوری شیڈول اور دیگر تفصیلات جاری کرتے ہوئے مسائل میں ہوگا۔اس کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد مشکوک ہے۔پلان بی سیٹ ہوچکا ہے۔آئی سی سی وفد،چیمپئنز ٹرافی۔
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کا ڈرافٹ شیڈول اگر چہ جمع کرایا ہے جس کی آئی سی سی سے منظوری کا انتظار ہے۔ تاخیر کی بڑی وجہ بھارت کی شرکت سے متعلق غیر یقینی صورتحال ہے۔ اگر ہندوستان آؤٹ کرتا ہے تو آئی سی سی اور پی سی بی کو ایک ہائبرڈ ماڈل اپنانا پڑ سکتا ہے، جیسا کہ گزشتہ سال ایشیا کپ میں ہوا تھا۔ہندوستانی میچز پاکستان سے باہر کھیلے گئے تھے۔ آئی سی سی کی منظوری میں ضرورت پڑنے پر پاکستان سے باہر کچھ میچز کی میزبانی کا ہنگامی منصوبہ شامل ہے۔