چیمپئنز ٹرافی تیاری،انگلینڈ کے وائٹ بال اسکواڈز جاری،معین علی سمیت 3 نکال دیئے گئے
لندن،کرک اگین رپورٹ
چیمپئنز ٹرافی تیاری،انگلینڈ کے وائٹ بال اسکواڈز جاری،معین علی سمیت 3 نکال دیئے گئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف آنے والی وائٹ بال سیریز سے معین علی سمیت 3 کرکٹرز کو باہر نکالا ہے۔ جونی بیرسٹو، معین علی اور کرس جارڈن کو وائٹ بال اسکواڈ سے باہر کر دیا ہے۔ یہ تینوں حال ہی میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں سیٹ اپ کا حصہ تھے، جہاں انگلینڈ کو سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان کی کمی نے اسکواڈ میں پانچ غیر کیپ کھلاڑیوں کے لیے راستہ بنایا جارہا ہے۔ جارڈن کاکس، جیکب بیتھل، ڈین موسلی، جوش ہل اور جان ٹرنرسامنے آئیں گے۔
جوفرا آرچر بھی اسکواڈ کا حصہ ہونگے،جوس بٹلر فٹ ہوگئے ہیں۔قیادت کریں گے۔روایتی حریف 11 ستمبر سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں سب سے پہلے ٹکرائیں گے، جس کے بعد پانچ ون ڈے ہوں گے جو چیمپئنز ٹرافی کے لیے تعمیر کا کام کریں گے۔