دبئی،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی،دوسرا سیمی فائنل،جنوبی افریقا یا نیوزی لینڈ،ریکارڈ بک سے دیکھیں،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ اگر نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو ہرادیا تو ہر ایک یہ سوچے گا کہ فائنل میں گروپ اے کی 2 ٹیموں نے ہی ملنا تھا تو کاش نیوزی لینڈ کی جگہ پاکستان ہوتا لیکن محض اسے دیکھ کر آرزو کرنا غلط ہوگا،کیونکہ پاکستان کسی نلائن کا نہ نکلا۔اگر جنوبی افریقا جیتا تو یہ کوئی اپ سیٹ نہیں ہوگا۔8 ماہ بعد کسی بھی ٓٓئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں جنوبی افریقا کا جانا اس کے تسلسل کی علامت میں سے ہوگا۔
یہ 2 ممالک ہیں،کبھی ورلڈکپ نہیں جیتے لیکن یہ چیمپئنز ٹرافی جو کبھی آئی سی سی ناک آئوٹ نام سے شروع ہوئی تھی،اس کے ابتدائی 2 ایڈشنز کے باری باری چیمپئن بنے تھے،لیکن دن آگیا،جب ان میں سے ایک کو باہر ہونا ہے اور دوسرے کو فیصلہ کن میچ کیلئے دبئی پرواز پکڑنی ہے۔جنوبی افریقا بمقابلہ نیوزی لینڈ۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا دوسرا سیمی فائنل۔5 مارچ ،بروز بدھ۔قذافی سٹیڈیم لاہور۔پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا آخری میچ،پھر اس کی فاتح فائنل کیلئے 9 مارچ کو بھارت سے دبئی میں کھیلے گی۔یہ اہم میچ ہے۔ون ڈے ایونٹ ہے۔2 برس بعد جنوبی افریقا،زمبابوے میں ورلڈکپ ہونا ہے اور جنوبی افریقا اگر جیت جائے تو کیا بات ہوگی۔نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 2011 اور 2015 دونوں ورلڈ کپ سے باہر کر دیا تھا اور اگرچہ ہم جیسے لوگ اس کے بارے میں بات کریں گے، لیکن یہ یاد رکھنے کے قابل ہے کہ ان میں سے آخری دس سال پہلے کا تھا اور اس کے بعد سے بہت زیادہ کرکٹ کھیلی جا چکی ہے۔جنوبی افریقہ واحد ملک ہے جس نے آئی سی سی کے آخری سات ایونٹس – مردوں، خواتین اور انڈر 19 ٹورنامنٹس کے تمام کے ناک آؤٹس کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ اس میں 2023 کا مردوں کا ون ڈے ورلڈ کپ سیمی فائنل، 2024 کا مردوں کا ٹی 20ورلڈ کپ فائنل، 2025 کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، 2024 کا مردوں کا انڈر 19 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل، 2024 کا خواتین کاٹی 20 ورلڈ کپ فائنل اور 2025 کا خواتین کا فائنل انڈر19 شامل ہے۔
جنوبی افریقا بمقابلہ نیوزی لینڈ ون ڈے ریکارڈز
73 میچز
نیوزی لینڈ 26 جیتا،جنوبی افریقا 42 جیتا،5 میچز بے بتیجہ
چیمپئنز ٹرافی ریکارڈز
دو میچز ہوئے۔ایک ایک سے گیم برابر
اکتوبر 2006 میں نیوزی لینڈ87 رنز سے جیتا۔ستمبر 2009 میں جنوبی افریقا 5 وکٹ سے جیتا۔ٹاس دونوں بار نیوزی لینڈ ہارا ہے۔
دونوں ایک بارآئی سی سی ایونٹس کے سیمی فائنل میں ملے۔2015ورلڈ کپ سیمی فائنل نیوزی لینڈ 4 وکٹ سے جیتا تھا
اوپنرز ٹیمبا باوما اور ٹونی ڈی زورزی دونوں اس بیماری سے صحت یاب ہوچکے ہیں جس نے انہیں انگلینڈ کے کھیل سے باہر رکھا تھا اور توقع ہے کہ وہ انتخاب کے لیے دستیاب ہوں گے،ایڈن مارکرم بھی فٹ ہوگئے ہیں۔جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ نے 2017 سے ایک دوسرے کے خلاف دو طرفہ وائٹ بال کرکٹ نہیں کھیلی ہے لیکن 2019 اور 2023 کے ورلڈ کپ میں ایک دوسرے کو کھیلا اور ایک ایک میچ جیتا اور پاکستان سہ ملکی سیریز، ایک میچ میں جو نیوزی لینڈ نے جیتا۔ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں وہ 11 بار ملے ہیںاور نیوزی لینڈ نے ان میں سے سات میچ جیتے ہیں۔
لاہور میں بڑے اسکورکی توقع ہے۔موسم بہتر رہنے کی پیش گوئی ہے۔