لاہور،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل جنگ،افغانستان کا پھر ٹاس،آسٹریلیا سامنے،ممکنہ نتیجہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ناک آئوٹ مرحلے سے قبل ہی اس میں داخل ہے۔اسی مرحلے کا ایک میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔ٹاس تک موسم بہتر رہا۔گروپ بی کے بڑے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف اہم ٹاس جیت کر ایک بار پھر پہلے بیٹنگ کا اعلان کردیا ہے۔
افغانستان کے کپتان نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ جیتنے کیلئے آئے ہیں۔بارش کی پیشگوئی ضرور ہے۔ڈک ورتھ بھی اپلائی ہوسکتا ہے لیکن ہم اپنی سٹرینتھ کے مطابق کھیلیں گے۔آسٹریلیا کی ٹیم پہلے بائولنگ کرے گی۔
اوپنر رحمان اللہ گرباز صفر پر کلین بولڈ ہوچکے
اس میچ کا نتیجہ
افغانستان جیتا تو سمی فائنل،پھر آسٹریلیا اگر مگر میں ہوگا۔انگلینڈ کی جنوبی افریقا کے خلاف بڑے مارجن سے جیت کا انتظار کرے گا۔آسٹریلیا اگر جیتا تو افغانستان تو باہر ہی ہوگا لیکن اپنی جیت سے وہ جنوبی افریقا کے سیمی فائنل کی ٹکٹ بھی کنفرم کروادے گا،چاہے کل انگلینڈ کے خلاف جنوبی افریقا ہارے یاجیتے۔افغانستان کی آج جیت کے امکانات زیادہ نہیں ہیں۔
اس سے قبل افغانستان ٹیم نے باجماعت نماز جمعہ ادا کی