دبئی،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل،بھارت ہسٹری میں 25 برس سے ناکام،آسٹریلیا سے کبھی سیمی فائنل نہیں جیتا،کئی ریکارڈز۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی سیمی فائنل لائن اپ طے ہوگئی ہے۔پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں آسٹریلیا بمقابلہ بھارت شیڈول ہے اور دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو لاہور میں جنوبی افریقا بنام نیوزی لینڈ ہونا ہے۔آسٹریلیا 3 میچز جیت کر گروپ اے میں سر فہرست ہے اور آسٹریلیا گروپ بی مین دوسرے نمبر پر آکر یہاں مقابل ہے لیکن دونوں میں قدرے مشترک یہ ہے کہ دونوں ٹیمیں ناقابل شکست ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان پیمانے کو جانچنے کیلئے ہر زاویہ سے دیکھتے ہیں۔پہلے دونوں کا باہمی ون ڈے ریکارڈ۔پھر ٓٓئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ریکارڈز۔پھر آئی سی سی ایونٹس سیمی فائنل ریکارڈ۔
آسٹریلیا بمقابلہ بھارت ون ڈے ریکارڈز
آسٹریلیا بمقابلہ بھارت ون ڈے ریکارڈز۔151 ون ڈے انترنیشنل۔بھارت صرف57 جیت سکا،آسٹریلیا 84 میں کامیاب رہا۔10 میچز بے نتیجہ رہے۔
چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا بھارت کا باہمی ریکارڈ
چیمپئنز ٹرافی تاریخ میں بھارت کو سبقت ہے۔بھارت بمقابلہ آسٹریلیا 4 بار چیمپئنز ٹرافی میں ملے۔آسٹریلیا صرف ایک بار جیتا،بھارت کو 2 میں فتح ملی،ایک میچ بے نتیجہ تھا۔دونوں ممالک 2009 کے بعد سے نہیں ملے۔یہ میچز 1998 سے 2009 کے ایونٹس میں تھے۔
پہلی بار 27 اکتوبر 1998 کو ڈھاکا میں تیسرے کوارٹر فائنل میں بھارت نےآسٹریلیا44 رنز سے ہرایا۔پھر 2000 میں نیروبی میں پہلا کوارٹر فائنل ان 2 کے درمیان ہوا۔بھارت 20 رنز سے جیت گیا۔موہالی میں چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹ سے شکست دی۔یہ گروپ میچ تھا۔سنچورین میں 27 ستمبر 2009 کو دونوں کاگروپ میچ بارش کی نذر ہوا۔
یہ طے ہوا کہ آسٹریلیا اور بھارت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی تاریخ میں کبھی سیمی فائنل میں نہیں ملے۔دونوں کا پہلی بار سیمی فائنل میں مقابلہ ہوگا۔یہ بھی طے ہوا کہ بھارت آسٹریلیا کے خلاف 25 برس سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میچ بھی نہیں جیت سکا۔
آئی سی سی ایونٹ کا سیمی فائنل ریکارڈ
آئی سی سی ایونٹس میں کسی بھی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں یہ دوسری بار آمنے سامنے ہونگے۔اس سے قبل آئی سی سی اور شارجہ کے آسٹریلیشیا کپ کے 2 سیمی فائنلز میں مقابلہ 1-1 سے برابر ہے۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2015 میں سڈنی کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو ہراکر آئی سی سی ورلڈکپ سے باہر کیا تھا۔میزبان ٹیم 95 رنز سے جیتی تھی۔اس کے علاوہ شارجہ میں آسٹریلیشیا کپ سیمی فائنل میں بھارت نے 1994 میں آسٹریلیا کو7 وکٹ سے ہرایا لیکن یہ آئی سی سی ایونٹ نہیں تھا۔
بلیک کیپ کی ریکارڈ ڈاٹ بالیں،میچ بھارت کے نام کردیا،چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنلز شیڈول سیٹ