دبئی،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنلز،فائنل،بارش،اوورز کٹوتی،متبادل دن کے رولز،ٹائی میچ قانون سمیت اہم رولز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔پاکستان میں بارشیں ہیں۔3 میچز اس کی نذر ہوئے اور اب بھی بارش کی پیش گوئی ہے۔اب کی بار چونکہ فائنل مرحلہ ہے،اس لئے رولز تبدیل ہیں۔سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے متبادل دن موجود ہیں۔کم اوورز کی آپشن گروپ میچز کے کم اوورز کی تعداد سے بڑھائی گئی ہے۔ٹائی میچ کا بھی حل ہے اور دونوں روز بارش کے بعد کا اختتامیہ بھی ہے۔
پہلے سیمی فائنل کا ریزرو ڈے بدھ، 5 مارچ اور دوسرے سیمی فائنل کا متبادل دن جمعرات، 6 مارچ ہے۔ دوبارہ ترتیب دیا گیا فائنل پیر، 10 مارچ کو ہوگا۔تینوں میچزکے لیے اصل دن اور ریزرو ڈے دونوں پر زیادہ سے زیادہ دو گھنٹے کا اضافی وقت دستیاب ہے۔
اصل شیڈول۔پہلا سیمی فائنل۔بھارت بمقابلہ آسٹریلیا۔4 مارچ،دبئی
دوسرا سیمی فائنل۔نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقا،5 مارچ۔لاہور
فائنل۔9 مارچ۔دبئی یا لاہور
تمام ناک آؤٹ میچز کے لیے کم از کم 25 اوورز فی سائیڈ کی ضرورت ہوگی۔ یہ گروپ مرحلے میں 20 سے اوپر ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ میچ کو مقررہ دن پر مکمل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی جس میں اوورز کو کم سے کم مطلوبہ حد تک کم کرنا بھی شامل ہے۔اگر کھیل مقررہ دن پر شروع ہوتا ہے لیکن ایک ریزرو ڈے کی ضرورت ہوتی ہے تو پھر کھیل وہیں سے شروع ہو گا جہاں سے یہ روکا گیا تھا، بجائے اس کے کہ نیا میچ شروع کیا جائے۔چاہے یہ 50 اوور کا ہو یا کم اوور کا میچ اس بات پر منحصر ہے کہ اصل دن کم اوور کے فارمیٹ میں کھیل دوبارہ شروع ہوتا ہے۔مطلب یہ کہ اصل روز خراب موسم کی وجہ سے اوورز کی کٹوتی ہوگئی اور میچ چلتے چلتے رک گیا تو اگلے روز اسی کٹوتی شدہ اوورز سے ہی میچ آگے بڑھے گا۔
اگر بارش کی وجہ سے کسی بھی سیمی فائنل میں نتیجہ ممکن نہیں ہے تو گروپ مرحلے میں سرفہرست رہنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔یوں ایک جانب بھارت اور دوسری جانب جنوبی افریقا کو ٹکٹ مل جائے گا۔اگر فائنل اصل اور ریزرو ڈے دونوں پر مکمل نہیں ہوتا تو ٹرافی کا اشتراک کیا جائے گا۔کسی بھی ٹائی میچ پر پر سپر اوور کھیلا جائے گا۔سپر اوور ٹائی ہوا تو ایک اور سپر اوور ہوگا،وہ بھی ٹائی ہوا تو پھر سپر اوور ہوگا،یہاں تک کہ نتیجہ نہ نکل آئے۔