لاہور۔کراچی۔کرک اگین رپورٹ۔لاہور میں چیمپئنز ٹرافی ضمنی تقریب،کراچی میں پاکستانی کھلاڑی مصروف۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایک جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ضمنی تقریب سجائی تو دوسری جانب کراچی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ کیلئے ٹریننگ میں مصروف رہی۔
آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیم کا ٹریننگ سیشن۔پاکستانی ٹیم نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کے اوول گراونڈ میں پریکٹس کی۔پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے اوول گراؤنڈ میں تین گھنٹے تک بھرپور پریکٹس سیشن کی۔کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی۔ٹریننگ سیشن کے آغاز میں کھلاڑیوں نے ایکسرسائز ڈرلز میں حصہ لیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپینز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو کھیلا جائے گا۔
لاہور کے شاہی قلعہ گراؤنڈ میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں قومی و انٹرنیشنل کرکٹر اور آئی سی سی کے سی ای او نے بھی شرکت کی۔وہاب ریاض کے علاوہ 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہی قلعہ پہنچ گئے۔کھلاڑیوں میں سرفراز احمد ، جنید خان ، حسن علی ، اظہر علی،محمد عامر ،وہاب ریاض ، شاداب خان اور عماد وسیم اور حارث سہیل شاہی قلعہ پہنچے۔ اس کے علاوہ سابق جنوبی افریقن بلے باز جے پی ڈومنی اور کیوی فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی بھی شاہی قلعہ پہنچ گئے۔ محسن نقوی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے مکمل کیا، پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ہونا تاریخی موقع ہے۔آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو آفیسر جیف ایلڈائس نے 117 روز میں قذافی اور نیشنل اسٹیڈیم کی جدید انداز سے تعمیر اور تکمیل کو بڑا کارنامہ قرار دے دیا۔