لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی،انگلینڈ کیلئے سائرن،افغانستان نے بڑا ہدف لگادیا،گرباز کی بڑی اننگ۔افغانستان نے لاہور میں آکر پاکستانی بیٹرز کی تربیت کا سماں باندھ دیا،وہاں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے پائوں سے زمین نکال دی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بنے ناک آئوٹ میچ میں اس نے انگلینڈ کے لئے 326 رنزکا بڑا ہدف سیٹ کیا ہے۔اننگ کی اہم بات اوپنر ابراہیم زردان کی شاندار سنچری،چیمپئنز ٹرافی ہسٹری کی بڑی بڑی اننگ تھی۔اختتامی اوورز،خاص کر 43 سے 48 اوورز میں محمد نبی کے ساتھ مل کر جارحانہ بلے بازی نے سمان باندھ دیا۔بیٹنگ کوچ یونس خان نہال ہوگئے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن یہ کیا 15 تک2 اور37 تک 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔رحمان اللہ گرباز 6،صدیق اللہ 4 اوررحمت شاہ 4 ہی کرسکے۔تینوں وکٹیں فاسٹ بائولر جوفرا آرچر نے لیں۔کپتان حشمت اللہ شاہدی نے رضوان والا کام کیا،وکٹیں بچانے کیلئے سلو بیٹنگ کی،اس سے یہ فائدہ ہوا کہ چوتھی وکٹ پر 103 رنزبنے لیکن اس دوران 21 سے زائد اوورز گزر گئے۔30 ویں اوور میں افغانستان 140 پر تھا جب چوتھی وکٹ گری،کپتان شاہدی 67 بالزپر صرف 40 کرسکے۔عظمت اللہ عمر زائی آئے تو سکور تھوڑا تیز ہوا۔وہ212 تک زردان کے ساتھ شراکت کھینچ گئے۔وہ31 بالز پر 41 کرگئے،یہاں سے محمد نبی آئے تو ان کے ساتھ سنچری بنانے والے زردان نے ہاتھ کھول ڈالے۔8 اوورز میں سنچری شراکت بنادی۔افغانستان نے 43 ویں سے 48 ویں اوور تک 70 سے زائد رنز لوٹے۔جوفرا آرچر اور جوئے روٹ کے اوورز میں چھکوں کی برسات کی۔
افغانستان نے 50 اوورز میں7 وکٹوں پر325 رنزبنائے۔انگلینڈ کو جیت کیلئے326 رنزکا ہدف ملا۔رحمان اللہ گرباز آخری اوور میں 146 بالز پر 177رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور آئوٹ ہوئے۔نبی کے ساتھ 111 رنز کی شراکت تھی۔،انہوں نے6 چھکے اور12 چوکے لگائے۔محمد نبی بھی آخری اوور میں 24 بالزبالز پر40 رنز 3 چھکوں اور2 چوکوں کی مدد بناکر گئے۔لونگسٹن نے آخری اوور اچھا کیا۔2 وکٹیں لیں۔
انگلینڈ کی جانب سےجوفرا آرچر نے 10 اوورز میں 64 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔اوور ٹون نے 47 اور عادل رشید نے 60 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔لونگسٹن نے 28 رنزکے عوض 2آئوٹ کئے۔آخری 10 اوورز میں 113 رنزبنے۔