کراچی،لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی،گروپ بی میں جنوبی افریقا کی پرواز،آسٹریلیا اور انگلینڈ کابڑا میچ بھی آگیا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی گروپ بی کے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کے خلاف 107 رنز کی جیت نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کو چونکا دیا ہے۔کراچی میں جنوبی افریقا نے 315 رنز بنائے۔افغانستان ٹیم44 ویں اوور میں 208 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔رحمت شاہ کے 90 رنز اور کاگیسوربادا کی 3 وکٹیں نمایاں بات تھی۔اس سے قبل پروٹیز اننگ میںریان رکلٹن کی ڈیبیو سنچری تھی۔
اب چیمپئنز ٹرافی گروپ بی میں اگلا میچ ہفتہ 22 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔عرصے بعد ہونے والی بارش کے بعد لاہور تھنڈا ہے لیکن میچ ضرور ہوگا۔یہ مقابلہ بھی بڑا ہے۔آسٹرییلیا بمقابلہ انگلینڈ۔فاتح ٹیم سیمی فائنل سے ایک انچ کی دوری پر ہوگی،اس لئے کہ جنوبی افریقا اس گروپ سے ابھرچکا ہے۔سٹیون سمتھ کی کپتانی میں آسٹریلیا کو ٹاپ پیسرز اور نامور پلیئرز کی خدمات حاصل نہیں ہیں لیلکن جوس بٹلر کی انگلش ٹیم بھی کچھ اچھے حالات میں نہین ہے۔
چیمپیئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان سخت ریکارڈ ہے، انگلینڈ صرف 3-2 کے فرق سے آگے ہے۔میکسویل اور بٹلر ٹورنامنٹ کے 2013 کے ایڈیشن سے دونوں ٹیموں کے اسکواڈ سے دستیاب واحد ممبر ہیں۔