چیمپئنز ٹرافی،پاکستان کے کشیدہ حالات،انگلینڈسمیت اہم ممالک کی خطرناک سوچ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ اسلام اباد میں جاری سیاسی کشیدگی اور ایک سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز پر ہونے والی فائرنگ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی چند ہلاکتوں اور اسلام اباد میں رات گئے ہونے والے واقعات کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان میں اپنی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے نہ بھیجنے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔
اسی پی کے ذرائع کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اس سلسلے میں دیگر دو ممالک کے بورڈ سے رابطہ کر لیا ہے اور یہ پاکستان کے لیے نہایت تشویش ناک بات ہوگی کیونکہ چیمپینز ٹرافی کی میزبانی کے مستقبل کا فیصلہ دو دن بعد 29 نومبر کو آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں ہونا ہے۔ بھارت نے پاکستان کے موجودہ حالات کو ہائی لائٹ کر کے اپنی ٹیم سمیت دوسری ٹیموں کے پاکستان جانے پر سوالات کھڑے کیے ہیں۔ یہاں تک کہا ہے کہ ایک ہی سیکیورٹی ایجنسی پاکستان کے دورے کے لیے انگلینڈ آسٹریلیا ،بھارت اور نیوزی لینڈ وغیرہ کے معاملات کو دیکھتی ہے تو یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک ملک ان میں سے سکیورٹی کی بات کرے اور دوسرے ملک کو اس سیکیورٹی کو اوکے کریں تو اس حوالے سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا آفیشل رد عمل کسی بھی وقت آسکتا ہے۔
ادھر کرکٹ آسٹریلیا میں بھی حکام میں مشاورت شروع ہے اور وہ اپنی حکومت سے رہنمائی لیں گے۔
اگر یہ حالات ہوئے تو پاکستان اب ہائبرڈ ماڈل کا ملنا بھی کافی سمجھے گا،حالات میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے۔انگلینڈ،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ سمیت یہ ممالک انٹرنیشنل میڈیا کی خبریں دیکھ کر آئی سی سی اجلاس میں نیا معاملہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
آئی سی سی ورچوئل میٹنگ میں یہ بھی کہاجائے گا کہ اگر حکومت پاکستان آج کل میں سیاسی عدم استحکام کو قابو کرلے لیکن مستقبل میں بھی تو ہوسکتا ہے،ان حالات میں پاکستان کو ہائبرڈ ماڈل کی جانب دھکیلا جائے گا۔ایسے میں حالات کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔