کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی،ویرات کوہلی پاکستان میں کھیلنے کی کوشش میں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔اعلان آج کل میں ہونا ہے۔پاکستان اور بھارت کی جاری سرد جنگ میں بیک ڈور بات چیت میں حل نکالا گیا ہے۔ادھر ویرات کوہلی کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان میں کھیلنے کی کوشش میں ہیں۔
چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میزبان مقام کے ارد گرد معمے کے حل ہونے کے آثار نظر نہیں آ رہے۔کیا اس کا انعقاد پاکستان میں ہوگایا ہائبرڈ ماڈل پر عمل کیا جائے گا یا اسے مکمل طور پر پاکستان سے باہر منتقل کردیا جائے گا۔ یہ وہ تین سوالات ہیں جو عالمی کرکٹ میں موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب بی سی سی آئی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو مطلع کیا کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے نامزد میزبان پاکستان کا سفر نہیں کرے گی۔
چیمپئنز ٹرافی،پاکستان کوبیان بازی سے روک دیاگیا،ہائبرڈ ماڈل منظور،شیڈول کی تاریخ بھی آگئی
پاکستان کے سابق پیسر شعیب اختر نے کہا ہے کہ یہ واقعی حکومتوں پر منحصر ہے۔ اس کا بی سی سی آئی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ویرات کوہلی پہلی بار پاکستان میں کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستانی ویرات کو پاکستان میں کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ تصور کریں کہ وہ پاکستان میں سنچری بنا رہے ہیں۔ اس کے لیے پاکستان کو ایک ٹیگ مل گیا۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے آخری لمحات تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اس وقت بھارت پاکستان آ رہا ہے۔