راولپنڈی۔کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی جو پاکستان نہ کرسکا،بنگلہ دیش نیوزی لینڈ کو ہراچکا،آج کا ٹاس بھی ہوگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج راولپنڈی بھی میزبان مقامات کی فہرست میں ہے۔ پہلا میچ کھیلا جا رہا ہے۔
نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش۔ گروپ اے کا اہم میچ ایک اعتبار سے ہے، یعنی نیوزی لینڈ کی ٹیم جیتی تو بھارت کے ساتھ نیوزی لینڈ دونوں ہی سیمی فائنل کے لیے کنفرم ہو جائیں گے۔ آفیشلی انداز میں اعلان ہو جائے گا، لیکن اگر بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا تو پھر صورتحال دلچسپ رہے گی اب بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے ریکارڈز دیکھے جائیں تو اب تک کے 45 ون ڈے میچز میں سے بنگلہ دیش کی ٹیم صرف 11 میچ جیتی ۔نیوزی لینڈ نے 33 جیتے ۔ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں دونوں کا ریکارڈ شاندار ہے ۔دو میچ ہوئے۔ دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا۔ یعنی پاکستان آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں چار میچ کھیل کر آج تک نیوزی لینڈ کو نہیں ہرا سکا ۔بنگلہ دیش نے دو میچ کھیل کے ایک جیت لیا ہے ۔کارڈف میں آخری چیمپیئنز ٹرافی 2017 میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پانچ وکٹوں کی جیت رقم کی جبکہ 2002 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 167 سے ہرا یا ۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں ٹاس ہو گیا ہے،نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔