لاہور،کرک اگین رپورٹ۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ڈیوٹی سے لاپرواہی،غیر حاضری پر 100 سے زائد پولیس ایلکار برطرف کردیئے گئے۔پنجاب پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے لاہور میں واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔
پولیس اہلکار ٹیموں کے روٹس پر لگی ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے،ان میں سے کئی حاضر نہیں تھے اور کئی انکار کرچکے تھے،اس کی وجہ ڈیوٹی کے لئےطویل وقت کی تقرری کا ہونا تھا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج لاہور میں انگلینڈ اور افغانستان کا اہم میچ کھیلا جارہا ہے۔