دبئی،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی،آئی سی سی کی تصدیق آگئی۔آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان بھر میں کھیلی جائے گی اور بھارت کے میچزایک نیوٹرل مقام ہونگے۔
آئی سی سی بورڈ نے جمعرات 19 دسمبر کو تصدیق کی کہ 2024-2027 رائٹس سائیکل کے دوران آئی سی سی ایونٹس میں کسی بھی ملک کی میزبانی میں ہندوستان اور پاکستان کے میچز ایک غیر جانبدار مقام پر کھیلے جائیں گے۔
اس کا اطلاق آئندہ آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 (پاکستان کی میزبانی میں) پر ہوگا، جو فروری اور مارچ 2025 میں کھیلی جائے گی، ساتھ ہی آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 (بھارت کی میزبانی میں) اور آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 (بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں)پر ہوگا۔
یہ بھی اعلان کیا گیا کہ پی سی بی کو 2028 میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کے حقوق سے نوازا گیا ہے، جہاں غیر جانبدار مقام کے انتظامات بھی لاگو ہوں گے۔