لندن،کرک اگین رپورٹ۔تبدیلی آئی رے،آئی سی سی بھی جت گیا،اب وائیڈ بال قانون میں تبدیلی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ان دنوں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرکٹ قوانین کے پیچھے ہے۔ٹیسٹ ہو،ون ڈے ہو،ٹی 20 ہو کسی فارمیٹ کو نہیں چھوڑا۔آپ حالیہ ایام میں متعدد تبدیلیوں کی خبریں پڑھ چکے۔اب ایک اور تبدیلی کی جانب تیاری ہے،فی الحال اسے ٹرائل بنیادوں پر دیکھاجائے گا اور یہ قانون وائیڈ بال سے متعلق ہے۔
ٹرائل اصول میں کیا تبدیلی ہے۔اصول کی تبدیلی امپائر کی طرف سے استعمال ہونے والے اختیار کو جج کرنے کے حوالے سے متعلق ہے۔آئی سی سی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈیلیوری کا مقام بلے باز کی ٹانگوں کی پوزیشن کے ریفرنس پوائنٹ کے طور پر استعمال کیا جائے گا، یہاں تک کہ بلے باز بعد میں آف سائیڈ پر چلا جائے۔ٹرائل میں ایک گیند نظر آئے گی جو لیگ اسٹمپ کے درمیان پاپنگ کریز سے گزرتی ہے اور محفوظ ایریا مارکر کو وائیڈ نہیں کہا جاتا۔ اس میں مدد کے لیے مارکر لائن کو پاپنگ کریز تک بڑھایا جائے گا اور امپائرز کے لیے گائیڈ کے طور پر ہوگا۔
آئی سی سی نے نئے کرکٹ قوانین بنا دیئے
عملی طور پر اس کا مطلب ہے کہ جہاں بھی بلے باز ڈلیوری کے مقام پر کھڑا ہوتا ہےوہ مقام اب بنیاد بنےگا، خاص طور پر ٹانگ سائیڈ کے پیچھے اب جو گیند لیگ سائیڈ پر ہو اسے اب خود بخود وائیڈ نہیں کہا جائے گا ۔اگر بال لیگ اسٹمپ کے محفوظ ایریا مارک لائن کے اندرہوگی اور وہ نئی لائن کے اندر ہوگی تو وہ وائیڈ بال نہ ہوگی۔