اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ
سیٹ بچائویابیانیہ بدلو،پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی اسلام آباد پہنچ گئے۔پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کرسی بچانے اور ایشیا کپ ،ورلڈکپ پر اگلے بیانیہ کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں،جہاں وہ وزیر اعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
قومی میڈیا میں گزشتہ روز یہ خبریں نمایاں تھیں کہ نوز شریف کے قریبی نجم سیٹھی کی سیٹ اب خطرے میں ہے،کیونکہ اس کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی اپنا امیدوار ذکاا شرف کی صورت میں سامنے لانا چاہتی ہے۔
کرک اگین کا ماننا ہے کہ ایشیا کپ اور ورلڈکپ پر پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی قیادت میں سخت موقف اختیار کرچکا ہے۔طاقتور ترین کرکٹ ملک بھارت سے ٹکر کی صورت میں پاکستان کو اپنےکہے کے مطابق ایشیا کپ اور ورلڈکپ کا بائیکاٹ کرناپڑےگا۔ایسی صورت میں مشکلات ہیں لیکن یہی بورڈ کسی باعزت راستے کے بغیر دونوں یا کسی ایک ایونٹ میں کیسے جائے گا،یہ بھی ایک مسئلہ ہوگیا ہے۔ممکن ہے کہ حکومت پاکستان اس کا ساراملبہ نجم سیٹھی پر ڈالے اور نئے چیئرمین پی سی بی کو لاکر نئے بیانیہ کے ساتھ اپنی حکمت عملی تبدیل کرے۔
کرکٹ رائونڈاپ،نجم سیٹھی کی کرسی کیوں خطرے میں،بابر اعظم کا اسٹائل،پھر نامزد،اہم خبریں
فیصلہ اگلے 2 سے روز میں ممکن ہے۔