| | | | | | | |

کرکٹ رائونڈاپ،نجم سیٹھی کی کرسی کیوں خطرے میں،بابر اعظم کا اسٹائل،پھر نامزد،اہم خبریں

لاہور،اسلام آباد:کرک اگین رپورٹ

کرکٹ رائونڈاپ،نجم سیٹھی کی کرسی کیوں خطرے میں،بابر اعظم کا اسٹائل،پھر نامزد،اہم خبریں۔پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کی سیٹ ہی خطرے میں پڑگئی۔حکومت پاکستان کے پاس ساراملبہ ان پر ڈالنے کا موقع بھی آگیا ہے اور اس میں اتحادی حکومت  کی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی  پیش پیش ہے۔بتایا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف  کا نام تجویز کیاہے۔یوں مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ نجم سیٹھی کی سیٹ خطرے میں ہے۔ان پر ایشیا کپ،ورلڈکپ معاملات کو خراب کرنے کا ملبہ ڈالا جاسکتا ہے۔

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ مئی 2023 کے لئے 3 مینزپلیئرز کا اعلان کیا ہے۔اس میں پاکستان کے کپتان بابرا عظم بھی شامل ہیں۔ان کے مقابلہ میں بنگلہ دش کے نجم الحسین اور آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر ہیں۔

انگلینڈ نے 2003 کے بعد پہلی بار زمبابوے کو اپنے ملک بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔2024 میں زمبابوے ٹیم لارڈز میں ٹیسٹ میچ کھیل سکتی ہے۔بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم 2025 میں لارڈز میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

ایشیا کپ 2023 کا فیصلہ ہوگیا،بڑی ہزیمت،اب ایک اور بڑی پریشانی

انگلینڈ کے بعد آسٹریلیاکی کرکٹ ٹیم بھی انگلینڈ میں آئل سٹاپ مظاہرین میں گھر گئی ہے۔پولیس نے کلیئر کروایا ہے۔اب پیٹ کمنز کہتے ہیں کہ بھارت کے خلاف کل سے شیڈول ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 فائنل میں وہ خلل نہیں ڈالیں گے،اس طرح ان کو اس کا خوف ضرور ہے۔

ادھر بھارت کا دورہ ویسٹ انڈیز طے ہوگیا ہے۔12 جولائی سے 13 اگست کے درمیان ایک ماہ سے زائد سفر میں انڈین ٹیم 2 ٹیسٹ،3 ون ڈے اور 5 ٹی 20 میچزکھیلے گی۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 فائنل سے ایک روز قبل بھارتی کپتان روہت شرما کے بائیں انگوٹھے پر چوٹ لگ گئی ہے۔فی الحال وہ کھیلنے پر مصر ہیں۔ادھر پاکستان کے سابق لیجنڈری سوئنگ فاسٹ بائولر وسیم اکرم نے بھارتی پیسرز کو نیٹ پر جاکر کچھ ٹپس دی ہیں۔

ایشیا کپ،ورلڈکپ،انگلینڈ کا پی سی بی سے ہنگامی رابطہ،جے شاہ بھی وہاں

متحدہ عرب امارات اور ویسٹ انڈیز کا دوسرا ایک روزہ میچ آج دبئی میں کھیلاجارہا ہے۔ویسٹ انڈیز کو سبقت حاصل ہے۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں،وہاں ان کی اپنے بال بنواتے ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *