| | | |

ایشیا کپ شکست،ہنگامی اجلاس طلب،لیگز کھیلنے پر پابندی،مصباح وانضمام طلب

لاہور،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ شکست،ہنگامی اجلاس طلب،لیگز کھیلنے پر پابندی،مصباح وانضمام طلب۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایشیا کپ شکست۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہنگامی اجلاس طلب۔لیگز کھیلنے پر پابندی عائد،خلاف ورزی والے کرکٹر کا سنٹرل کنٹریکٹ منسوخ،قومی ٹیم کے دروازے بند ہونگے۔پی سی بی نے لیگز کے لئے پابندی کی شق  شامل کردی۔

ادھر ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں 2 سے 3 کھلاڑیوں کی تبدیلی کا فیصلہ بھی ہوگیا،نام نہاد سپر اسٹارز کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایشیا کپ،بھارت کیلئے پھر 266 اسکور ،کہیں ایک خوف موجود

پی سی بی چیئرمین  منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کام تمام کردیا ہے لیکن بھارت کے خلاف شکست کا ذکر گول ہے۔کولمبو کسینو جانے والے اپنے حکام کا بھی کوئی تذکرہ نہیں ہے۔

سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ سپر 4 کی آخری شکست کو جواز بنایا جارہا ہے،جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم لڑکرکھیلی تھی اور اس نے آخری بال پر شکست کھائی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائی پروفائل کرکٹ اجلاس طلب کیا ہے۔اس کے ہیڈ مصباح الحق کے ساتھ ممبرز محمد حفیظ ودیگر کئی کھلاڑی  اور چیف سلیکٹر  انضمام الحق بلائے جائیں گے۔اجلاس میں شکست کے اسباب پر غور ہوگا۔

غیر ملکی لیگزکی بہات ہے،اس لئے پی ایس ایل کے سوا صرف ایک لیگ کھیلنے کی اجازت ہوگی،مقصد پلیئرزکی فارم اور فٹنس بحالی ہے۔

ایشیا کپ شکست،ٹیم میٹنگ میں کسینو واقعہ پر شدید احتجاج،مکی آرتھر سمیت کچھ کی تکرار

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *