| | | |

ایشیا کپ،بھارت کیلئے پھر 266 اسکور ،کہیں ایک خوف موجود

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

بھارت کے لئے پھر 266 اسکور ۔ایشیا کپ سپر 4 کے آخری میچ میں بنگلہ دیش نے اپنے سے کہیں مضبوط ٹیم بھارت کے خلاف پہلے کھیل کر پچاس اوورز مکمل کھیل ڈالے۔8 وکٹ پر 265 اسکور بنائے۔کپتان شکیب الحسن 80 اسکور کے ساتھ نمایاں رہے۔توحید نے 54 کی اننگ کھیلی۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا اعلان کیا۔ٹیم ویرات کوہلی کے بغیر کھیل رہی ہے۔کپتان روہت شرما کیلئے کہیں نہ کہیں اپ سیٹ رزلٹ کی توقع ہے۔

بھارتی فیلڈرز نے متعددکیچزڈراپ  کئے۔

ایشیا کپ فائنل بھارت اور سری لنکا کے درمیان اتوار کوکھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت نے گروپ میچ میں پہلے کھیل کر کسی نہ کسی طرح 266 اسکور بنائے تھے،اب اسے آج جیت کیلئے 266 اسکور کرنے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *