چنائی،کرک اگین رپورٹ:چنائی ٹیسٹ،بنگلہ دیش کو بیٹرز لڑگئے،ساتھ میں آئی سی سی سے کارروائی کا خطرہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف چنائی ٹیسٹ میں شاندار آغاز کیا لیکن دن کے اختتام پر وہ مشکل میں تھے،ایک تو مخالف ٹیم کے 2 بیٹرز لڑگئے،دوسرا آئی سی سی کی جانب سے ممکنہ یقینی کارروائی کا سامنا ہے۔
بنگلہ دیش نے کھیل میں اپنی گرفت کھو دی ہے، ایک بڑا مسئلہ ٹیم کو پریشان کر رہا ہے کیونکہ باؤلنگ میں آدھے گھنٹے کی توسیع ملنے کے باوجود وہ ہدف سے 10 اوورز کم تھا۔ اس سے ٹیم کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ہندوستان کے خلاف اپنے جاری میچ کے بارے میں بات کریں تو بنگلہ دیش پورے دن میں صرف 80 اوورز کر سکا۔ انہوں نے پہلے سیشن میں 23، دوسرے میں 25 اور آخری سیشن میں 32 اوورز پہلے دن کرائے تھے۔ “بنگلہ دیش نے اضافی آدھے گھنٹے کے اضافے کے باوجود 80 اوورز سے کم گیند بازی کی ۔گزشتہ ماہ بھی پاکستان کے خلاف اسے 15 فیصد جرمانہ اور 3 پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا تھا۔
چنائی ٹیسٹ،پہلے روز بنگلہ دیش ہیڈلائنز سے سب ہیڈلائن میں چلاگیا،جدیجااور ایشون نے بازی پلٹ دی