کولمبو ،کرک اگین رپورٹ
چوکلی ،ویرات کوہلی ٹرولنگ پر سری لنکا میں ناخوش۔
ویرات کوہلی کو سری لنکا میں ٹرولنگ کا سامنا۔فینز کی جانب سے سخت ٹائٹل۔مڑکر غصہ سے دیکھا۔ناخوش رہے۔
بھارت کے سٹار ویرات کوہلی کولمبو میں ون ڈے سیریز کی تیاری کررہے تھے۔ساتھی کھلاڑی ساتھ تھے۔
بیٹنگ سپر اسٹار ویرات کوہلی کو سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے قبل کولمبو میں اپنے پہلے ٹریننگ سیشن کے دوران ٹرولز کا سامنا کرنا پڑا۔ کوہلی کو ڈریسنگ روم میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ شیڈو پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا گیا جب پس منظر سے چوکلی، چوکلی کے نعرے سنائی دیے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ چیمپیئن نے جلدی سے اپنا سر اس نعرے کی طرف موڑا اور نعروں سے ناخوش دکھائی دیئے ۔