کرائسٹ چرچ۔کرک اگین رپورٹ۔کرائسٹ چرچ ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز نے ہارا ٹیسٹ ڈرا کردیا،کیویز بے ہوش،گریوز کی ڈبل سنچری۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ویسٹ انڈیز نے کمال کردیا۔نیوزی لینڈ جیسے ملک میں ٹیسٹ میچ میں لازوال مزاحمت کی اور ایک وقت میں جیت کے قریب آگئے لیکن میچ کے 5 روز مکمل ہوئے اور یوں نیوزی لینڈ کے جیتنے کے خواب بکھر گئے۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرامائی انداز میں ڈرا ہوگیا۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 2027 کیلئے یہ نیوزی لینڈ کا پہلا مایوس کن ٹیسٹ تھا۔میچ کے آخری روز ویسٹ انڈیز نے 531 رنزکے ریکارڈ بڑے ہدف کے تعقاب میں بھرپور کام کیا اور جب 3 گیندیں قبل 457 رنز 6 وکٹ پر ویسٹ انڈیز پہنچ گیا تھا تو میچ ڈرا پر ختم ہوا۔
اننگ کی خاص بات ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز کی ناقابل شکست ڈبل سنچری تھی۔11 میچز میں 429 رنز کے ساتھ ایک سنچری کا کیریئر رکھنے والے گریوز نے کیریئر کی پہلی یاد گار ڈبل سنچری بنائی۔انہوں نے 388 گیندیں کھیلیں۔ان کے ساتھ کمار روچ نے 233 بالیں کھیل کر58 رنز بناکر کیویز کے سامنے بندھ باندھا۔ان سے قبل شائی ہوپ نے 140 رنز کی اننگ کھیلی۔جیکب ڈفی نے 3 وکٹیں لیں۔
اس میچ میں نیوزی لینڈ پہلی اننگ میں 231 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز صرف 167 رنز کرسکا۔بلیک کیپس نے دوسری اننگ 466 رنز 8 وکٹ پر اننگ ڈکلیئر کی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 164 اوورز میں531 رنز کا ہدف دیا تھا۔