پشاور۔کرک اگین رپورٹ۔بابر اعظم نے ماہرہ خان کی نصیحت بھری یا کوچنگ والی ویڈیو شیئر کردی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل 10 شروع ہونے سے قبل پشاور زلمی کے کپتان کیلئے ان کی ایمبیسڈر ماہرہ خان ان سمیت پوری ٹیم کیلئے پرفارمنس کی کتاب بن گئی ہیں۔
وہی بتارہی ہیں کہ جب تم جیتو یا اچھا کھیلو گے تو دنیا تمہارے ساتھ ہوگی،جیسے ہی قدم لڑکھڑائے نہیں،دنیا ساتھ چھوڑے گی۔بابر اعظم کے کائونٹ سے ویڈیو شیئر ہوئی ہے اور ظاہر ہے کہ باقی پلیٹ فرام سے بھی ہوگی۔
یہ ڈیجیٹل کاروباری رموز ہیں یا واقعی کھوئی ہوئی فارم اور باعزت کپتانی کی بحالی کی کوششیں۔اس کا فیصلہ فینز ہی کریں گے۔