لاہور،دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔اتفاق یا لڑائی،پی ایس ایل اور آئی پی ایل 2026 ایک ہی تاریخ کو شروع۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پی ایس ایل 2026 ونڈو کے اعلان کے فوری بعد آئی پی ایل 2026 ونڈو کیا تاریخیں بھی جاری ہوگئی ہیں۔مسلسل دوسرے سال تصادم ہوگا۔
ایک اور اتفاق یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ دونوں لیگز ایک ہی تاریخ سے شروع ہونگی اور پی ایس ایل ونڈو پہلی بار طویل ہوگی۔
آئی پی ایل 2026 جمعرات، 26 مارچ سے شروع ہوگی اور اتوار، 31 مئی تک چلے گی۔ یہ انکشاف پیر کی شام ابوظہبی میں آئی پی ایل فرنچائزز کے درمیان ہونے والی میٹنگ سے اہم پیش رفت کے طور پر سامنے آیا۔آئی پی ایل سیزن 19 کی تاریخوں کا انکشاف لیگ کے سی ای او ہیمانگ امین نے منگل کی نیلامی سے قبل ایک بریفنگ کے دوران کیا۔ روایتی طور پر، افتتاحی میچ دفاعی چیمپئنز کے شہر میں منعقد کیا جاتا ہے لیکن چنناسوامی اسٹیڈیم کی دستیابی غیر یقینی ہے۔
لگاتار دوسرے سال، پی ایس ایل اب بھی آئی پی ایل کے ساتھ اوورلیپ ہوگا، جو 17 مارچ سے 31 مئی تک چلنا ہے۔ 2025 میں، پی ایس ایل نے آئی پی ایل کے 22 مارچ کو شروع ہونے کے 20 دن بعد آغاز کیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سید محسن نقوی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کی ونڈو کا اعلان کر دیا ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کا میلہ اگلے برس 26 مارچ سے 3 مئی تک مختلف شہروں میں سجے گا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے توسیعی مرحلے کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں تاکہ چھ کی بجائے آٹھ ٹیموں کو میدان میں اتارا جا سکے۔پاکستان کرکٹ بورڈ 8 جنوری 2026 کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں نئی ٹیموں کی نیلامی کا انعقاد بھی کرے گا، جہاں ایچ بی ایل پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائزز کے حقوق پیش کیے جائیں گے۔ اس نیلامی کو براہِ راست نشر کیا جائے گا۔،
