| | | | |

آئی سی سی پر مکمل بھارتی بالادستی،چیمپئنز ٹرافی پر زیادہ سے زیادہ کیا ہونے والا

دبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی پر مکمل بھارتی بالادستی،چیمپئنز ٹرافی پر زیادہ سے زیادہ کیا ہونے والا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) پر بھارت کی مکمل بالادستی کے بعد پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے حوالہ سے خدشات سامنے آئے ہیں اور اس معاملہ میں پی سی بی پہلے ہی معاملہ آئی سی سی کے سپرد کرچکا تھا اور اب چیئرمین آئی سی سی بھارت کے جے شاہ بن گئے ہیں۔

بھارت زیادہ سے زیادہ کیا کرے گا

بھارتی حکومت زیادہ سے زیادہ اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کرے گی،اس کے بعد ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت کے میچز متحدہ عرب امارات میں ہونگے اور اگر بھارت سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچا تو وہ بھی باہر ہوگا۔باقی میچز پاکستان میں ہونگے۔

بھارت آئی سی سی کے زور پر پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی مکمل طور پر باہر شفٹ نہیں کرواسکے گا لیکن اس کا انحصار پاکستان کے حالات پر بھی ہوگا،اگر پاکستان میں زمینی حقائق اور حالات خراب ہوئے تو پھر یہ تو خود ہی جواز فراہم کرنے کے مترادف ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *