دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ 2025 ٹرافی تقریب میں تنازعہ،بھارتی پلیئرز کا نقوی سے لینے سے انکار،کیا ہونے والا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ایشیا کپ 2025 تنازعات سے بھرپور ہوگیا،فائنل ختم ہونے کے بعد بھی جھگڑا چل گیا۔بھارت کے جیتنےکے بعد بھی بات ختم نہیں ہوئی۔ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی تقسیم انعامات کی تقریب غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوگئی ۔دبئی میں پی سی بی چیئرمین جو کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں،ان کے ہاتھوں سے بھارتی ٹیم نے ٹرافی لینے سے انکار کردیا ہے۔
اس وقت انڈین ٹیم رات کے ساڑھے 12 بجے تک میدان میں موجود ہے لیکن وہ محسن نقوی سے ٹرافی لینا نہیں چاہتے۔اب جھگڑا چل پڑا ہے۔
آئی سی سی حکام اور اے سی سی حکام صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش میں ہیں۔
