چیلمسفرڈ،کرک اگین رپورٹ
کائونٹی کرکٹ،حیدر علی کی نامساعد حالات میں ناقابل یقین سنچررکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلش کائونٹی کرکٹ میں حیدر علی کی بھی فرسٹ کلاس فارمیٹ میں کلاس انٹری ہوئی ہے۔چیسٹر فیلڈ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے شان مسعود کی ٹیم یارک شائر کے خلاف ایسے وقت میں سنچری بنادی،جب ان کی ٹیم کی دوسری اننگز میں5 پر 3 اور 17 پر 4 وکٹیں گرچکی تھیں،ٹیم کی حالت یہ تھی تو ان کا اپنا اعتماد اتنا تھا کہ وہ اسی میچ کی پہلی اننگ میں صفر پر باہر ہوگئے تھے۔کائونٹی کرکٹ،حیدر علی، ناقابل یقین سنچری۔
اب کرکٹ بریکنگ نیوز یہ بنی کہ حیدر علی نےکپتان ڈوپلوئے کے ساتھ مل کر 5 ویں وکٹ پر اسکور بٹورنے کا بیڑا اٹھایا اور وکٹ کے چاروں جانب سٹروکس کھیلے۔انہوں نے سنچری بناڈالی۔وہ 156 بالز پر 129 رنزکے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ان کے ساتھی کھلاڑی 96 پر کھیل رہے تھے۔ٹیم کا اسکور 17 رنز4 وکٹ سے 248 رنز 4 وکٹ ہوچکا تھا۔اس سے قبل یہی ٹیم پہلی باری میں صرف 111 پر آئوٹ ہوئی،جواب میں یارک شائر نے353 رنزبنائے۔شان مسعود نے 67 کی اننگ کھیلی تھی۔ڈیوڈ میلان نے 106 رنزبنائے تھے۔کائونٹی کرکٹ،حیدر علی، ناقابل یقین سنچری۔
بھارتی بابر اعظم سے سیکھیں،بیان پر ہنگامہ،مئی کے پلیئر کا اعلان
اب حیدر علی کی ذمہ دارانہ اننگ کی بدولت ڈربی شائر نے 242 رنزکا بڑا خسارہ اتار دیا ہے۔6 رنزکی سبقت ہے اور 6 وکٹیں باقی ہیں۔دوسرے روز کا کھیل بارش کے سبب جلد ختم کردیا گیاتھا۔