| | | | | |

بھارتی بابر اعظم سے سیکھیں،بیان پر ہنگامہ،مئی کے پلیئر کا اعلان

 

لندن،نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ مئی 2023 کا اعلان ہوگیا ہے۔آئی سی سی نے بابر اعظم سمیت 3 کھلاڑیوں کا اعلان کیا تھا،آج شارٹ سلیکشن کے بعد ہیری ٹیکٹر کا اعلان ہوا۔بابر اعظم بھی ریس میں تھے۔

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کے میچ کو 15 اکتوبر کو رکھا تھا۔اب ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ 15 اکتوبر کو پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا برتھ ڈے بھی ہے۔پاکستان 50 اوورز ورلڈکپ میں بھارت سے کبھی نہیں جیتا ہے۔اس بار ڈبل تڑکا ہوگا۔

کرکٹ کی تازہ ترین خبروں میں ہے کہ ادھر سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے بھارتی فینز کے لئے جلتی کا کام کیا ہے۔کہتے ہیں کہ بھارت کے بیٹرز کی شارٹ سلیکشن خراب تھی۔وہ بابر اعظم اور کین ولیمسن سے سیکھیں کہ سوئنگ بولنگ کو کیسے کھیلا جاتا ہے۔بس پھر کیا تھا۔سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی برپا ہے۔

 

ادھر محمد رضوان اور بابر اعظم کی ایک تقریب ویڈیو وائرل ہے جس میں رضوان کہتے ہیں کہ مجھے بریانی کی بجائے کابلی بریانی پسند ہے۔اس پر خوب قہقے لگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *