لندن،کرک اگین رپورٹ
کائونٹی،حسن علی بال کرتے ہی پچ پر کیوں گرے،ہاف سنچری بھی بنائی،شان مسعود،سٹیون سمتھ ناکام۔کائونٹی کرکٹ چیمپئن شپ 2023 چل رہی ہے لیکن ہیڈلائنز،کرکٹ بریکنگ نیوز یا تاز ترین کرکٹ خبروں میں آسٹریلیا نے بھی اسے ٹاپ پر رکھا ہے،اس لئے کہ ایشز کا سال ہے اور ایشزکی تیاری کیلئے انگلینڈ میں موجود سٹیون سمتھ مسلسل دوسرے میچ میں فلاپ ہوگئے ہیں۔
کارڈف میں ووسٹر شائر کیلئے کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی اظہر علی بھی دوسری اننگ میں سیٹ ہوکر اپنی ٹیم کو بیچ مندھار میں چھوڑ گئے اور 76 بالز پر 34 پر پویلین لوٹے۔پہلی اننگ میں 8 رنزبنائے تھے۔ووسٹر شائر کی مجموعی برتری اب صرف46 رنزکی ہوئی ہے اور صرف 3 وکٹیں باقی ہیں۔اس لئے کہ دوسری اننگ میں اس نے 7 وکٹ پر صرف195 رنزبناے،پہلی باری میں 109 کئے تھے۔حریف گلیمورگن ٹیم 258 رنزبناسکی تھی۔
برمنگھم میں ایسیکس نے پہلی اننگ میں 126 ہپر ڈھیر ہونے کے بعد دوسری میں بھی 86 پر 4 وکٹ گنوادی ہیں۔واروکشائر نے پہلی اننگ میں 242 رنزبنائے۔اہم بات حسن علی کی تھی،انہوں نے پہلے بائولنگ میں 2 وکٹیں لیں،جمعہ کو ہاف سنچری بنائی اور37 بالز پر 53 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ٹیم ایک موقع پر 154 پر 8 وکٹ گنواچکی تھی۔حسن علی دوسری اننگ میں بھی ایک وکٹ لے چکے ہیں۔ایک موقع پر حسن علی بال کروانے کے بعد پچ پر گرتے ہی چلے گئے،سب پریشان ہوئے،بعد میں علم ہوا کہ سامنے بیٹ ہونے والے بیٹر ان کی بال پر بال بال بچے تھے،اس پر افسوس کررہے تھے۔
ایشیا کپ،پاکستان میں ممکنہ میچزکی تفصیل،اظہر علی سے کیسی امیدیں،حسن علی کے نئے کام
چیسٹرلی سٹریٹ میں یارک شائر کے کپتان دوسری اننگ میں صرف 10 رنزبناسکے۔کپتان شان مسعود پہلی باری میں 44 کرگئے تھے ۔ٹیم کے دوسری اننگ میں 3 وکٹ پر 191 اسکور ہیں۔پہلی اننگ میں 254 رنزبنانے والی یارک شائر کی مجموعی برتری 118 رنزکی ہوگئی ہے۔ڈرہم ٹیم 227 رنزبناسکی ہے۔
اب تک 2 دن کے کھیل میں ڈربی شائر نےگلوسٹر شائر کے خلاف 5 وکٹ پر صرف 130 رنزبنائے ہیں،بارش ہے،حیدر علی 2 رنزکے مہمان بنے۔
سسیکس نے لیسٹر شائر کے خلاف صرف4 وکٹ پر 319 رنزبنالئے ہین سٹیون سمتھ صرف 3 رنزبناسکے اور کرکٹ ہیڈلائنز میں چلے گئے۔