لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے پیسر نسیم شاہ کہتے ہیں کہ فٹ ہوگیا ہوں،پریکٹس کی ہے،کھیلنے کے لئے ریڈی ہوں۔ٹی 20 مختلف فارمیٹ ہے،اس میں آپ کو چھکے لگانے بھیآنے چاہئیں۔بائولنگ پر پہلے فوکس ہوتا ہے تو بیٹنگ کے لئے بھی کام کررہا ہوں۔یہاں کوشش کرنا ضروری ہے۔نیوزی لینڈ میں کنڈیشنز تیز پچز کی ہیں،اس لئے کوشش ہی ہوسکتی ہے۔ہم اب آسٹریلیا جائیں گے،ورلڈکپ میں یہ کنڈیشنز مدد دیں گی۔
کرکٹرز نے گالف پکڑلی،محمد حفیظ نے ماضی کے لیجنڈری پلیئر سر ویوین رچرڈز کے ساتھ لاہور میں علی الصبح گالف کھیلی ہے۔
سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا ہے کہ
لاہور کا خوبصورت موسم ہے اور سر ویوین رچرڈز کی پیاری کمپنی۔یہ سب اس لئے کہ ہم گالف کھیل رہے ہیں۔
امریکا کی کھینچائی،ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی میزبانی کے حقوق بھی ضبط
غیر ملکی کرکٹرز سمیت لیجنڈری کوچز و مینٹور ان دنوں پاکستان جونیئر لیگ کے لئے لاہور میں موجود ہیں۔
ادھر بھارتی کرکٹ ٹیم نے واکا گرائونڈ پرتھ میں ٹی 20 ورلڈکپ ٹریننگ شروع کردی ہے۔میگا ایونٹ سے قبل اس کے بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کا مستقبل تاریک ہوگیا ہے۔بھارتی سپریم کورٹ کےفیصلے اور بورڈ کی جنرل کونسل میٹنگ کے بعد ان کی سبکدوشی قریب فائنل ہے۔
آسٹریلیا کے سابق کپتان این چیپل نے بابر اعظم کو دور حاضر کا بہترین بیٹر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی بیٹنگ دیکھنے کا مزا آتا ہے۔تینوں فارمیٹ میں کھیل رہے ہیں لیکن اصل ٹیسٹ کرکٹ ہے،وہاں کی بیٹنگ کے کچھ رموز ابھی طے ہونا ہیں۔انہوں نے 5 سال مین اپنی بیٹنگ کو کتنا بہتر کیا۔ہمارے سامنے ہے۔
نیوزی لینڈ 3 ملکی ٹی کپ میں انجری کی وجہ سے ابہر ہونے والے ڈیرل مچل فٹ ہوگئے ہیں۔ٹی 20 ورلڈکپ کے لئے دستیاب ہونگے لیکن جاری 3 ملکی کپ میں ان کو نہیں کھلایا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے 2 شیڈول ،15 میچز،ملتان میں پھرٹیسٹ
میلبورن میں ٹی 20 ورلڈکپ سر چڑھ کر بول رہا ہے۔تاریخی گرائونڈ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 23 جنوری کو ہوگا۔ساتھ میں یہاں فائنل بھی شیڈول ہے۔پیر کے روز متحدہ عرب امارات کے پلیئرز نے میدان میں آسٹریلین بچوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا ہے۔