لیڈز،کرک اگین رپورٹ۔کرک اگین تجزیہ سچ ثابت،انگلینڈ آسانی سے جیت گیا،بمرا فیل،بھارت کو بڑی شکست۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت کو بڑی اور اپ سیٹ شکست۔انگلینڈ نے لیڈز میں 5 میچزکی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 371 رنزکے بڑے ہدف کے تعاقب میں کامیابی کے ساتھ 5 وکٹوں سے جیت کر بھارتی بائولنگ لائن اپ کی قلعی کھول دی۔بھارت کی میچ میں 5 سنچریاں انگلینڈ کی 2 سنچریز کے مقابلہ میں معمولی رہی ہیں۔جسپریت بمرا دوسری اننگ میں سنگل وکٹ بھی نہ لے سکے۔کرک اگین تجزیہ درست ثابت،کل ہی لکھا تھا کہ بھارت کیلئے زیادہ خطرہ ہے اور انگلینڈ جیت کے قریب ہے۔
آج منگل 24 جون 2025 کو ہیڈنگلے میں انگلینڈ نے جب 21 رنزبناکسی نقصان کے اپنی دوسری اننگ شروع کی تو وہ 350 رنزکی دوری پر تھا۔ٹیسٹ کرکٹ میں عام طور پر آخری روز اتنے رنز نہیں بنتے،یا ٹیمیں ہارجایا کرتی ہیں یا میچز ڈرا ہوا کرتے ہیں لیکن یہ انگلینڈ ہے جو بزبال کرکٹ کھیلتے ہیں۔کرک اگین نے کل گزشتہ 6 سال کی انگلش کامیاب کاوشوں کا ذکر کیا تھا۔
ہیڈنگلے میں انگلینڈ 350 رنز جیت سے دور،ریکارڈ بھارت کی شکست ظاہر کرنے لگے،بریکنگ نیوز
زیک کرولی اور بین ڈیکٹ نے پہلا سیشن بناکسی نقصان کے گزار دیا۔لنچ تک بھارت کو کوئی کامیابی نہ ملی۔انگلینڈ کا سکور بناکسی نقصان کے 117 تھا۔اس سے قبل جسپریت بمرا نے اپنی بال پر ایک کیچ ڈراپ کیا۔محمد سراج انگلش بیٹر بین ڈیکٹ سے لڑتے دکھائی دیئے۔لنچ کے بعد بھی پہلا گھنٹہ انگلینڈ نے شاندار گزارا۔بھارت کو پہلی کامیابی 188 کے اسکور پر اس وقت ملی جب 65 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔انگلینڈ کو دوسرا نقصان 18 رنزکے اضافہ سے 206 کے سکور پر اس وقت ہوا جب اولی پوپ 8 رنزبناکر کرشنا کا شکار بنے۔یہ ان کی دوسری کامیابی تھی۔بھارت کو یہاں کوئیک فائدہ نہ ہوا لیکن جب سکور253 رنز تھا تو بھارت کو بڑی فتح ملی،149 رنزبنانے والے بین ڈیکٹٹھاکر کا شکا بن گئے۔بھارت نے اصل واپسی تب کی جب پہلی باری میں 99 رنزبنانے والے ہیری بروک پہلی بال پر ٹھاکر کے ہاتھوں صفر پر گئے۔انگلینڈ یکدم 253 رنز 2 سے 253 رنز 4 ہوگیا تھا۔
تجربہ کار جوئے روٹ اور کپتان بین سٹوکس نے کوئی دبائو نہ لیا اور سکور کو بڑھاتے گئے۔269 رنز 4 وکٹ تک چائے کا وقفہ تھوڑا جلد کیا گیا کیونکہ ہلکی بارش تھی،اس سے میچ مقررہ وقت سے 10 منٹ تاخیر سے شروع ہوہی گیا۔انگلینڈ نے 300 رنز پورے کئے۔بھارت کو بہت بڑا بریک تھرو 302 پر اس وقت ملا جب کپتان بین سٹوکس 33 رنزبناکرجدیجہ کو ریورس سوئپ کھیلنے کے چکر میں شبمان گل کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔یہ مشکل ترین لمحہ تھا لیکن جوئے روٹ کا ساتھ دینے جیمی سمتھ آگئے اور دونوں نے کوئی پریشر نہ لیا،اس لئے کہ آخری سیشن کے اوورز باقی تھے۔موسم بہتر ہوچکا تھا۔بین سٹوکس نے 66 ویں ہاف ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔انگلینڈ نے82 اوورز میں 5 وکٹ پر سکور پورا کرکے میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔یوں اینڈرسن۔ٹنڈولکر ٹرافی سیریز کے 5 میچز کے مقابلہ میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی ہے۔جوئے روٹ53 اور جیمی سمتھ 44 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔بھارت کی جانب سے پی کرشنا اور شردول ٹھاکر نے 2،2 وکٹیں لیں۔انگلینڈ کا اس میدان میں یہ ہائی سکور ہدف کامیابی سے مکمل ہوا۔
اس میچ کی بریف سٹوری
اینڈرسن۔ ٹنڈولکر ٹرافی 2025،پہلا ٹیسٹ۔لیڈز
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ۔
بھارت پہلی اننگ 471 رنز آل آئوٹ۔جیسی وال 101۔شبمان گل147۔رشاب پنت 134۔بین سٹوکس 4 وکٹیں
انگلینڈ پہلی اننگ 465 رنز آل آئوٹ۔اولی پوپ 106۔جسپریت بمرا 5 وکٹیں
بھارت دوسری اننگ 364 رنز آل آئوٹ۔کے ایل راہول 137 اور رشاب پنت 118 رنز
انگلینڈ 371 رنز دوسری اننگ 5 آئوٹ۔بین ڈیکٹ 149 رنز