دبئی،کرک اگین رپورٹ۔کرکٹ اولپمکس میں،کیلیفورنیا میں کنسرٹس اور میلوں کا میدان مختص۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ اولپمکس میں کرکٹ کیلئے کنسرٹس اور میلوں کیلئےاستعمال ہونےوالا ایک میدان میزبان ہوگ۔یہ جنوبی کیلیفورنیا کے علاقے پومانا میں ہے، اس کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے۔ اولمپک کمیٹی نے کہا ہے کہ مقام ایک عارضی ڈھانچہ ہوگا۔ فیئرپلیکس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ مقام تقریباً 500 ایکڑ پر محیط ہے جو کہ کنسرٹس، شوز اور تقریبات جیسے متعدد مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
امریکا میں دوسری بار کرکٹ کا عارضی سٹیج تیار ہوگا،اس سے پہلےنیویارک میں آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کیلئے بنایا تھا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایل اے 2028 ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلے جانے والے مردوں اور خواتین کے مقابلوں میں چھ ٹیمیں حصہ لے گی۔
کرکٹ آخری بار 1900 میں اولپمکس میں کھیلی گئی تھی۔یوں 128 سال بعد یہ ہوگا۔