ایڈیلیڈ ،کرک اگین رپورٹ
چیمپئنز ٹرافی فیصلے کا ممکنہ روز،کرکٹ آسٹریلیا اور آئی سی سی آمنے سامنے ،ماجرا کیا ہے
کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین مائیک بیرڈ نے کہا ہے کہ آئی سی سی کے سبکدوش ہونے والے چیئرمین گریک بارکلےکی جانب سے آسٹریلیا کے موقف پر تنقید کو بلاجواز قرار دے دیا کہا کہ ہمارا موقف اصولی ہے۔ افغانستان کرکٹ کے ارد گرد کی نازک صورتحال کے حوالے سے ادارہ اپنے نقطہ نظر پر قائم ہے۔آسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف دو طرفہ سیریز میں کھیلنے سے انکار کر رکھا ہے جب سے طالبان حکومت نے خواتین پر کھیل کھیلنے کی پابندی عائد کی تھی، لیکن وہ آئی سی سی ایونٹس میں افغانستان کے خلاف کھیلے ہیں۔
آئی سی سی کےسابق چیف گریگ بارکلے نے کل کرکٹ آسٹریلیا کو بہر حال منافق کہہ ہی دیا تھا۔بیرڈ نے افغانستان کی خواتین کے لیے اپنی حمایت کی ایک مثال کے طور پر اس ٹی 20 میچ کی طرف اشارہ کیا جو شیڈول ہے اور کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا خواتین کرکٹ کی ترقی میں ایک کلیدی محرک ہے جو طالبان کے زیر کنٹرول ملک کے خلاف دو طرفہ سیریز کے سلسلے میں اس کے موقف کی وجہ ہے۔
بھارتی اجارہ داری تباہ کن،بورڈز کی منافقت ،آئی سی سی سبکدوش چیئرمین کا دھماکے دار بیان
میں نے آج صبح وہ تبصرے دیکھے اور میں نے اس سے پہلے کسی بھی قسم کے فورم میں ان خیالات کو نہیں سنا تھا۔ ظاہر ہے کہ وہ اپنے نقطہ نظر کے حقدار ہیں، اور وہ نئی چیزوں کی طرف جا رہے ہیں،او ہم نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔لیکن ہمیں اس پوزیشن پر بہت فخر ہے جو ہم نے لی ہے اور ہم افغان خواتین کی کرکٹ ٹیم اور ان ممبران کی حمایت کر رہے ہیں جو اب بھی یہاں ہیں اور ہم موسم گرما میں ایسا کریں گے، اور ہم اس کے منتظر ہیں۔ہر قسم کی لائنیں ہیں جو آپ کھینچ سکتے ہیں۔ ہم نے ایک لکیر کھینچی ہے۔ ہم نے ایک پوزیشن لی ہے اور ہم فخر کے ساتھ کھڑے ہیں جہاں ہمیں لگتا ہے کہ ہمیں کرنا چاہئے۔