سڈنی۔کرک اگین رپورٹ بابر اعظم اور رضوان وغیرہ پر پابندی،کرکٹ آسٹریلیا کا مضبوط رد عمل آگیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ
کرکٹ آسٹریلیا کو امید ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کوئی حل نکال لے گا کیونکہ پی سی بی نے اپنے کھلاڑیوں پر بیرون ملک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے 29 ستمبر کو کھلاڑیوں کو پاکستان سے باہر مقابلوں سے روکتے ہوئے نوٹس جاری کیاتھا۔
یہ کرکٹ آسٹریلیا اور اس کے بگ بیش لیگ کی فرنچائززکے لیے ایک بڑا دھچکا ہے ،کیونکہ پاکستانی ٹیلنٹ کامیاب ڈرافٹ کی خاص بات تھی۔
ٹاپ لائنر بابر اعظم (سڈنی سکسرز)، شاہین شاہ آفریدی (برسبین ہیٹ) اور محمد رضوان (میلبورن رینیگیڈز) سبھی کو آئندہ سیزن کے لیے سائن کیا گیا تھا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے باس ٹوڈ گرین برگ پی سی بی کے ساتھ رابطے میں ہیں اور وہ پراعتماد ہیں کہ اس ہوم موسم گرما میں پاکستان کے سپر سٹارز پیش ہوں گے۔
گرین برگ نے کہاہے کہ ہم گزشتہ چند دنوں سے پی سی بی میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہمیں امید ہے کہ ہمیں کوئی حل مل جائے گا۔ہم واقعی بگ بیش میں ان کے کھلاڑیوں کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں، ہمیں لگتا ہے کہ وہ بہت قیمتی اضافہ کریں گے۔
