| | | | | | | | | |

کرکٹ کی سٹیبلشمنٹ کی سرجری کی ضرورت،محسن نقوی چھپنے کی کوشش نہ کریں،حفیظ برس پڑے

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ کی سٹیبلشمنٹ کی سرجری کی ضرورت،محسن نقوی چھپنے کی کوشش نہ کریں،حفیظ برس پڑے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کرکٹ میں اسٹیبلشمنٹ کی سرجری کی ضرورت ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ذمہ داری لیں،اپنی سٹیبلشمنٹ کے بندوں کو بلی چڑھائیں۔ان کی قربانی دیں۔وہ جو 8 لوگ سٹیبلشمنٹ میں بیٹھے ہیں،پالیسی میکر ہیں اور ہر بار بچ جاتے ہیں۔ان کی سرجری کریں۔یہ باتیں سابق پاکستانی کپتان محمد حفیظ نے سرکاری ٹی وی پر آئرلینڈ بمقابلہ امریکا میچ کے آغاز سے قبل کیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ2024،وسیم اکرم نے فلوریڈا سے اہم نیوز بریک کردی

محمد حفیظ کہتے ہیں کہ پاکستان اگر ٹرافی جیت جائے تو سب سے قبل چیئرمین پی سی بی مڈل میں کھڑے ہوتے۔ان کے ساتھ ہیڈ کوچ کھڑے ہوتے اور کریڈٹ  لیتے۔شکست پر چیئرمین سرجری کی دھمکیاں لگاتے ہیں اور ہیڈ کوچ کہتے ہیں کہ میں تو 12 روز قبل آیا ہوں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے غلط باتیں کیں۔خود فیصلے کئے۔اب پیچھے ہٹ رہے ہیں۔آگے بڑھیں اور ذمہ داری قبول کریں۔غلطیاں مانیں اور انہیں بہتر کرنے کی کوشش کریں۔کپتان کچھ کھلاڑیوں کی قربانی فضول باتیں ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *