ٹی 20 ورلڈکپ2024،وسیم اکرم نے فلوریڈا سے اہم نیوز بریک کردی
فلوریڈا،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ2024،وسیم اکرم نے فلوریڈا سے اہم نیوز بریک کردی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں کیہ ہیں کہ پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرنے فلوریڈا سے بڑی نیوز بریک کی ہے۔اسٹیڈیم سے ایک تصویر شیئر کی ہے اور لکھا ہےکہ گڈ نیوز یہ ہے کہ آسمان صاف ہوگیا ہے اور میدان گیلا ہے لیکن گرائونڈ سٹاف سٹیڈیم کو میچ کے قابل بناسکتے ہیں ،امید اچھی ہے اگر مزید بارش نہ ہو۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں گروپ میں آج امریکا بمقابلہ آئرلینڈ میچ ہے۔پاکستان کےمفاد میں یہ ہے کہ میچ بارش سے محفوظ ہو اور مکمل ہو اور آئر لینڈ کی جیت ہو۔
آج کے میچ کا وقت ساڑھے 7 سے ہے اور 90 منٹ اضافی ہیں۔کٹ اوور ٹام 9 بجکر 4 منٹ سے شروع ہوگا،کم سے کم 5 اوورز کا میچ ہونا ضروری ہے۔